Khwab me orat ka mard jesa banne ki tabeer
(۱) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس نے مردوں کا لباس پہنا ہوا ہے اور ان کی ہیئت اختیار کی ہوئی ہے اگر کپڑوں کی حالت قدرے بہتر ہو اس کی حالت کی بہتری کی دلیل ہے۔
(۲) اگر لیٹے ہوئے کپڑے بدنما ہوں تو یہ غم کے ساتھ حالت کے متغیر ہونے کی علامت ہے۔
(۳) کسی عورت نے دیکھا گویا وہ مرد بن گئی تو یہ اس کے شوہر کے درستگی کی طرف مشیر ہے۔
(۴) خواب میں یہود و نصاری کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا یا ان کی عادات اختیار کرنے والوں کے مشابہ ہونا ان کی خواہشات کی طرف مائل ہونے یا ان کے دین کی طرف مائل ہونے یا ان کے ساتھ مناکحت کرنے یا ان کی عید میں خوشی محسوس کرنے کی دلیل ہے۔