khwab me nojwana young man dekhna
(۱) کسی جوان کو خواب میں دیکھنا آدمی کے دشمن کی دلیل ہے۔
(۲) اگر وہ گورا چٹا ہے تو دلیل ہے پوشیدہ دشمن کی۔
(۳) اگر وه گندمی رنگ کا تھا تو نشانی ہے مالدار دشمن کی۔
(۴) اگر وہ سرخ وزرد زائد رنگت والا ہے تو دلیل ہے بوڑھے دشمن کی۔
(۵) اگر وہ نوجوان دیلمی تھا تو دلیل ہے امانت دار دشمن کی۔
(۶) اگر وہ رُستامی تھا تو اس کی تعبیر سخت دشمن ہے۔
(۷) اگر وہ نوجوان قوی اور نامعلوم تھا تو دلیل ہے سخت عداوت کی۔
(۸) اگر معروف تھا تو یہ قوی ہونے پر دلیل ہے، اگر وہ ضعیف تھا تو بیداری کی حالت میں اس کی قوت کے متحمل ہونے کی علامت ہے۔
(۹) اگر دیکھا کہ وہ کسی نوجوان کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے تو یہ دشمن پر فتح مندی کی دلیل ہے، اگر اس کے برعکس دیکھے تو تعبیر بھی برعکس ہے۔
(۱۰) اگر کسی نا معلوم نوجوان کو دیکھا کہ اس نے اسے غصہ دلایا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے ایک ایسے دشمن کا ظہور ہو گا جو لوگوں کے نزدیک مبغوض ہے اگر وہ اسے پسند کرتا ہے تو یہ دلیل ہے ایسے دشمن کے ظاہر ہونے کی جسے لوگ پسند کرتے ہوں۔
(۱۱) اگر دیکھا کہ کوئی جوان اس کی نگرانی کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایک دشمن ہے جو اس پر قدرت پا چکا ہے اور اس پر غالب ہے۔
(۱۲) کسی نے اگر دیکھا کہ وہ پھر سے جوان ہو گیا ہے حالانکہ وہ بوڑھا تھا اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس سے زبردست نقصان پہنچے گا، خواب میں بالغ نو جوان نظر آئے تو اس کی تعبیر دشمن ہے چونکہ بالغ ہونے کے بعد لڑکا کسی منع کرنے والے یا آمر کی بات کی طرف التفات نہیں کرتا، نوجوان مکر اور دھوکہ یا ناپسندیدہ دشمن کی دلیل ہوتا ہے اسے خواب میں دیکھنا قوت وحرکت اور غلبہ جہل کی دلیل ہوتا ہے اور بعض مرتبہ اس سے مراد اللہ کا شکر ہوتا ہے۔
(۱) خواب میں نو جوان کو دیکھنا اچھے نصیب اور قبولیت اور دشمنوں پر مدد کی دلیل ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصہ پر قیاس کرتے ہوئے، آپ نے بتوں کو توڑا، ان کوسزا دی اور ان کو جوڑوں سے جدا کیا، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (قالوا سمعنا فتی یذکرہم یقال لہ ابراہیم) ”وہ بولے ہم نے سنا ہے ایک جوان بتوں کو کچھ کہا کرتا ہے اس کو کہتے ہیں ابراہیم“، کبھی اس کی رؤیت باغیوں کے ساتھ دشمنی کرنے پر دلالت کرتی ہے اور ان پر فتح پانے کی بھی علامت ہے اور کبھی بے ریش اور خوبصورت نوجوان کو دیکھنا اچھا معاملے کرنے کی دلیل ہے، کبھی یہ رؤیت حوائج کے پورے ہونے پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ حدیث میں آیا ہے: ( استعینوا على قضاء حوائجكم بالوجوه الصباح ) ۔
(۲) اگر کوئی شخص بے ریش نوجوان دیکھے تو اس کی زراعت اچھی ہو گی۔
(۳) کسی غیر مناسب مقام میں سبزہ دیکھنا داڑھی کو ناپسند کرنے کی علامت ہے۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا کوئی بے ریش لڑکا اس کے ساتھ کھیل رہا ہے تو وہ سازش کا شکار ہو گا یا کسی نا جائز کام میں مبتلا ہو گا۔
(۵) اگر دیکھے کہ وہ کسی بے ریش لڑکے سے کھیل رہا ہے یا اس کے ساتھ غلط کام کرنے کی خواہش کر رہا ہے تو کسی امرِ قبیح میں ملوث ہونے کا خطرہ ہے یا نماز میں وضوء ٹوٹنے یا لڑکے کے حسن وقبیح کے بقدر خیر وشر میں واقع ہونے کی دلیل ہے۔