khwab me neher stream dekhna
(۱) خواب میں نہر دیکھنے کی تعبیر عورت یا مال یا عالم ہے۔
(۲) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ نہر کھود رہا ہے تو صاحبِ خواب نکاح کرے گا اور اس کو مال حاصل ہو گا اور اس کی زندگی اچھی ہو گی یا کوئی ایسا عمل اپنے لئے خاص یا عوام الناس کے لئے کرے گا جو دین اور دنیا دونوں کے واسطے فائدہ مند ہو گا۔
(۳) بعض معبرین نے کہا ہے خواب میں نہر دیکھنا صاحبِ خواب کے گھر والوں کی طرف سے اس کو ضرر پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں بہت نہریں دیکھنا نوکروں اور غلاموں یا مختلف قسم کے جانوروں پر دلالت کرتا ہے جو کہ رہائش کے لئے ہوتے ہیں۔
(۵) کبھی خواب میں نہر دیکھنے کی دلالت رزق کی تلاش کرنے کی جگہوں پر ہوتی ہے مثلاً بازار ہوٹل وغیرہ۔
(۶) اگر کسی نے خواب میں کھیتوں کے لئے نہر نکالی تو مالداری، وسعتِ رزق اور اہل وعیال پر خرچ کرنے کی دلیل ہے۔
(۷ ) اگر کھیتوں یا زمینوں کی نہر بند دیکھے تو اچھے کام ان کے اہل سے منقطع ہونے کی دلیل ہے، اگر صاحبِ خواب شادی شدہ ہے تو بیوی کو طلاق دے گایا اپنی باندی کو اپنے خاندان اور قبیلہ سے نکالے گا۔
(۸) کبھی یہ خواب اس کی خدمت کو ختم کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے یا غلام کو آزاد کرنے یا اپنے کام میں مصروف آدمی کو کام سے نکالنے پر دلالت کرتا ہے اور اس کوفائدہ ہو گا۔
(۹) اگر کسی نے خواب میں اپنے گھر کے اندر یا باغ کے اندر جاری نہر دیکھی تو اگر صاحبِ خواب غمگین ہے تواللہ تعالیٰ اس کے غم کو دور فرمائیں گے یا اس کو بھلائی حاصل ہو گی۔
(۱۰) اگر کسی نے خواب میں کسی نہر کے پانی کو گدلا دیکھا تو صاحبِ خواب کے مذہب میں خرابی آئے گی یا اس کی نوکرانی اس سے حاملہ ہو گی اور تہمت اس کے سر آئے گی۔
(۱۱) اگر کسی نے خواب میں کسی انجان نہر میں پیشاب کیا یا اس میں گرا یا اس کی نجاست کے ساتھ ملوث ہوا تو صاحبِ خواب حرام کام کا ارتکاب کرے گا اور خادم یا عورت کی وجہ سے کسی مشکل میں پھنس جائے گا۔
(۱۲) کبھی نہر گھر کے نوکر پر بھی دلالت کرتی ہے (اس لئے کہ نہر لوگوں کی گندگی بہا کر لے جاتی ہے)۔
(۱۳) کبھی نہر کنائس پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۱۴) کبھی نہر حرام شرم گاہ پر دلالت کرتی ہے خاص کر محلوں اور راستوں میں جاری نہریں۔
(۱۸) اگر کسی نے خواب میں نہر کھودی اور پانی اس میں نہیں آیا تو وہ کسی مکر وفریب میں داخل ہو گا، ہر کھدائی جس میں پانی نہ ہو مکر کی دلیل ہے۔