خواب میں ناخن دیکھنا

Khwab me nakhun dekhna

(۱) ناخن کی دلالت دشمنوں پر کامیابی حاصل کرنے پر ہوتی ہے۔

(۲) ناخن کا طویل ہونا ضرورت کے وقت رزق میں وسعت کی علامت ہے اور ناخن کا کٹ جانا تعبیر کے لحاظ سے اس کے خلاف ہے۔

(۳) کبھی ناخن کا طویل ہونا رافضی ہونے کی علامت ہوتا ہے اس لئے کہ ناخن کا طویل ہونا خلافِ سنت ہے اور رافضی بھی مخالف سنت ہوتا ہے۔

(۴) ناخن مرد کی قوت ہے چنانچہ کاٹے جانے کی حد کو پہنچے بغیر اس کا بڑھنا مال اور قوت میں زیادتی کی علامت ہے اور دشمن کے مقابلے میں اسلحہ ملنے اور دشمنوں سے محفوظ ہونے کی بھی دلیل ہے۔

(۵) خواب میں ناخن کا زائل ہونا قوت کے ختم ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۶) خواب میں معروف طریقے کے مطابق ناخن قلم کرنا جو حد سے تجاوز نہ ہو متبعِ سنت ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) اسلحہ والوں کے لئے ناخن کا بڑھنا اسلحہ اور قوت میں زیادتی کی علامت ہے اور معمول سے زیادہ طویل ہونا عیب کی علامت ہے۔

(۸) خواب میں اپنے ناخنوں کا دشمن کے ناخنوں سے بڑھا ہوا دیکھنا دشمن پر کامیابی حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(۹) ناخن کا نیچے گرنا مالی خسارے اور مقصد میں ناکامی پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) ناخن قلم کرنا سنت کا اتباع کرنے یا قرض میں مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔

(۱۱) رنگا ہوا ناخن سونے کے مقروض ہونے کی علامت ہے۔

(۱۲) ناخن سفید ہونا حفظ اور فہم کی علامت ہے۔

(۱۳) خواب میں ناخن کو اپنی مقدار کے مطابق دیکھنا دین ودنیا کی درستگی کی دلیل ہے۔

(۱۴) اپنے ناخنوں کے ساتھ لڑنا دنیا کمانے میں مکر سے کام لینے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۵) خوبصورتی کے ساتھ ناخن کا بڑھنا مال، لباس، دشمن کے مقابلے میں اسلحہ تیار کرنے اور حجت قائم کرنے پر دلالت کرتا ہے یا ایسے مال کی علامت ہے جس کے ذریعے شر سے بچا جا سکے۔

(۱۶) کبھی خواب میں ناخن قلم کرنا صدقہ فطر ادا کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۷) خواب دیکھا کہ اس کے ناخن ناقص ہیں یا ٹوٹے ہوئے ہیں تو یہ مال کے ختم ہونے اور دنیوی طاقت کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۸) خواب دیکھا کہ اس کے ناخن پنجوں میں بدل گئے تو دلیل ہے اپنے مقابل پر کامیاب ہو گا، اگر لڑائی میں ہو تو دشمن پر غالب آئے گا۔

(۱۹) خواب دیکھا کہ اس کے ناخن ہی نہیں ہیں تو دلیل ہے کہ وہ مفلس ہو گا اور اس کی توانائی ختم ہو جائے گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top