خواب میں مٹھائی دیکھنے کی تعبیر

khwab me mithai sweets dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں مٹھائی دیکھنا دین میں اخلاص، قیدیوں کی رہائی، مسافر کی آمد، مریض کی شفا، کنوارے کی شادی، ہدایت، توبہ، علمِ قرآن، اولاد، عمدہ خدمت گار، رزقِ حلال اور برکت ونعمت ہے۔

(۲) مٹھائی کا چمٹ جانا تعریف میں مبالغہ، جھوٹ یا پھر اچھی بات ہے۔

(۳) مٹھائی کو شہد سے تیار کرنا بسہولت حصولِ رزق ومنصب کی دلیل ہے۔

(۴) وہ مٹھائی جو ہاضمہ کے لئے مفید اور خوب گرم ہو بلند مرتبہ اور غم، تنگی وامراض کا دفیعہ ہے۔

(۵) ہر وہ مٹھائی جس کے کھانے سے انسان کے مرض میں زیادتی ہوتی ہو خواب میں اس کا کھانا زیادتئ مرض کی دلیل ہے،مگر وہ مٹھائی جو مرض کی دلیل ہے، مگر وہ مٹھائی جو شرابوں، پھلوں کے شیروں یا عصیروں سے بنائی گئی ہو وہ امراض سے شفا کی دلیل ہے۔

(۶) اسی طرح خراب شدہ مٹھائی جس کے کھانے سے مرض زیادہ ہو کھانا زیادتئ مرض کی دلیل ہے۔

(۷) اگر کسی نے خواب میں فالودہ کھایا یا اسے کسی نے فالودہ دیا تو فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔

(۸) حلوہ جن چار مرکبات سے تیار ہوتا ہے یعنی شہد، شکر، گھی اور کھجور ان میں سے کسی بھی چیز کا کھانا پر مسرت، اچھی اور خطرات سے پاک زندگی گذارنے کی دلیل ہے، حلوہ سے رزقِ حلال اور شیریں کلام مراد ہے، یہ مومن کے لئے حلاوتِ ایمان اور فاجر کے لئے حلاوتِ دنیا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top