خواب میں مہندی دیکھنے کی تعبیر

khwab me mehendi dekhne ki tabeer

خواب میں مہندی دیکھنا اپنے کام کی تیاری ہے، مہندی کا خواب میں دیکھنا اپنے مال وعیال میں زینت دیکھنا ہے۔

خواب میں مہندی والا دیکھنے کی تعبیر

khwab me mehndi wala dekhne ki tabeer

خواب میں مہندی والے کو دیکھنا رنگریز اور مفید ادویات ساز کی دلیل ہے، خواب میں اسے دیکھنا مسرت شادمانی اور خوشخبری ہے۔

خواب میں مہندی اور خضاب دیکھنے کی تعبیر

Khwab me khizaab hair-dye dekhne ki tabeer

خواب میں خضاب  دیکھنے کی تعبیر ستر اور شرمگاہ ڈھانپنا ہے۔

(۱) خواب میں داڑھی کو خضاب لگانا دکھلاوے اور عمل میں تدلیس کرنے کی علامت ہے۔

(۲) خضاب کے مستحق لوگوں کا خواب میں خضاب لگانا اپنے دشمنوں کو ذلیل کرنے اور نعمتوں کو ظاہر کرنے اور دشمنوں سے بے خوف ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اگر خضاب لگانے کے لائق نہ ہوں تو یہ خواب ان کے لئے غموم وتکالیف، قرض اور احباب کو چھوڑنے کی علامت ہے۔

(۳) عورت کے سر میں خضاب لگانے کی تعبیر داڑھی کو خضاب لگانے کی تعبیر کی طرح ہے۔

(۴) سفید بالوں کو خضاب لگا نا قوت وطاقت اور عزت پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) خواب میں داڑھی کو مہندی کا خضاب لگایا اور داڑھی کا اس رنگ کو اپنے اندر جذب کرنا صاحبِ خواب کے سنتِ رسول اللہ ﷺ پر عمل پیدا ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

(۶) صرف سر کے بالوں کو خضاب لگانا اور داڑھی کو خضاب نہ لگانا اپنے سردار کے مال کی حفاظت کرنے کی علامت ہے۔

(۷) سر اور داڑھی دونوں کو خضاب لگا نا فقر کو چھپا کر لوگوں میں عزت تلاش کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) بالوں کا خضاب کو اپنے اندر جذب کرنا عزت کے لوٹ آنے، زیادہ باقی نہ رہنے اور قناعت کے ساتھ زمین بونے کی علامت ہے۔

(۹) خواب میں معروف خضاب کے علاوہ دوسری کوئی چیز مثلاً چونا، مٹی یا اس جیسی کوئی اور چیز لگانا اور اس کا بالوں میں رنگ پکڑنا اپنے آپ کو کسی محال کام میں لگانے پر دلالت کرتا  ہے اور اگر یہ رنگ بالوں میں جذب نہ ہو تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب اپنی حالت کی تشہیر کرے گا اور اس کو نہیں چھپائے گا۔

(۱۰) کبھی مہندی کا خضاب لگانا اور اس کا رنگ پکڑنا صاحبِ خواب کے جاہل اور غافل ہونے پھر توبہ کرنے اور اپنی گمراہی سے رجوع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) کسی شخص نے خواب دیکھا کہ اس کی انگلیوں پر مہندی لگی ہوئی ہے تو اس کے تسبیح پڑھنے کی علامت ہے  اور ہتھیلی کو مہندی سے رنگنا کثرتِ معیشت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۲) خواب دیکھا کہ اس کا دائیں ہاتھ میں بہت زیادہ رنگ لگا ہوا ہے تو دلیل ہے وہ کسی کو قتل کرے گا۔

(۱۳) خواب دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتھوں پر خضاب لگا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے قبضہ میں جو کچھ ہے خیر ہو یا شر، حرفت ہو یا مال یا کمائی وغیرہ ہو سب کو لوگوں کے سامنے ظاہر کرے گا۔

(۱۴) خواب دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتھوں میں مہندی سے نقش لگائے گئے تو دلیل ہے کہ وہ کسی ضرورت کی بنا پر یا قلتِ مال کی وجہ سے حیلہ کرے گا اس سے اس کا اپنے دشمن خوشی کا اظہار کرے گا یا دلیل ہے صاحبِ خواب اپنے ہاتھ کی کمائی سے مشہور ہوگا اور ذلت میں مبتلا ہوگا۔

(۱۴) عورت کے ہاتھوں کا مہندی سے منقش ہونا درست کام کے ذریعے اپنے جمال کے سلسلے میں حیلہ کرنے کی علامت ہے۔

(۱۵) اس نقش کا سونے سے ہونا مہذب طریقے سے حیلہ کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۶) اگر نقش مٹی سے ہے تو اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۷) عورت کا خواب میں اپنے ہاتھ کو مہندی سے رنگا ہوا دیکھنا اس کے شوہر کے اس کے ساتھ حسنِ سلوک کی علامت ہے۔

(۱۸) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھوں میں مہندی لگا رہی ہے اور ہاتھ پر رنگ نہیں لگ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ محبت کا اظہار نہیں کر رہا ہے۔

(۱۹) عورت کا خواب میں اپنے دونوں ہاتھوں میں ایسے نقش دیکھنا جو آپس میں مل گئے ہوں اولاد کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۲۰) خواب میں کسی مرد کے ہاتھوں کا سونے کے نقش سے منقش ہونا اس کے ساتھ سازش کرنے اور اس کے مال ومعیشت کے تباہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۱) عورت کا خواب میں اپنے ہاتھ کو سونے کے پانی سے رنگا ہوا دیکھنا اپنے مال کو شوہر کے حوالہ کرنے کی دلیل ہے تا کہ وہ اس کو کھائے اور شوہر کی طرف سے اس کو فرحت، قوت اور دولت ملے گی۔

(۲۲) خواب میں دونوں پیروں کو خضاب لگنا اور منقوش ہونا رشتہ داروں کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۲۳) عورت کے لئے یہ شوہر کی طرف سے مصیبت پہنچے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۴) خضاب شدہ ہاتھ تکلیف دہ معیشت پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۵) خواب میں مردار سے اپنے ہاتھ کو رنگنا فتنہ میں پڑ جانے کی دلیل ہے۔

(۲۶) کبھی خواب میں دونوں ہاتھوں کا رنگین ہونا اپنے قبضہ سے مال کے ہلاک ہونے یا اپنی صنعت کے برباد ہونے کی علامت ہے۔

(۲۷) خواب میں ہاتھوں کا رنگین ہونے کے ساتھ کسی کپڑے کے ٹکڑے سے بندھا ہوا ہونا کسی جھگڑے میں مقہور ہونے اور دشمن سے عاجز آجانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۸) ہاتھ کی انگلیوں کا مہندی سے رنگین ہونا کھجور یا انگور ملنے کی دلیل ہے۔

(۲۹) خضاب حد سے زیادہ نہ لگا ہو بلکہ عام عادت کے مطابق ہو تو مرد وعورت دونوں کے لئے دلیلِ فرحت ہے۔

(۳۰) کبھی خضاب لگانا اپنے اعمال طاعات کو پوشیدہ رکھنے اور اپنی محتاجی کو لوگوں کی نظروں سے چھپانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۳۱) مسلمانوں کے خضاب کے علاوہ دوسرا کوئی خضاب لگانا ریا اور تصنع پر دلالت کرتا ہے چنانچہ اگر خضاب لگ جائے تو اس کی یہ راز پوشیدہ رہنے اور نہ لگے تو اُس کے ظاہر ہونے کی علامت ہے۔

(۳۲) ہاتھوں اور پیروں کا رنگین ہونا اس میں غلاموں اور اولاد کے غیر شرعی لباس مثلاً ریشمی کپڑے اور سونا وغیرہ استعمال کرنے کی دلیل ہے۔

(۳۳) اگر فقیر یہ دیکھے تو یہ خواب اس کے وضو کے خراب ہونے اور نماز کو چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۴) خضاب کی تعبیر عورتوں کے لئے سرور، خوبصورت لباس اور خوشی کی علامت ہے اس لئے کہ یہ خوشیوں کے مواقع میں ان کی زینت ہے۔

(۳۵) کبھی ہاتھوں میں خضاب لگا دیکھنا سیر وسفر کی علامت ہوتا ہے۔

(۳۶) ہاتھوں اور پیروں میں لگے خضاب کا مقررہ جگہوں سے متجاوز ہونا بقدرِ تجاوز مال یا ساتھی کی طرف سے سخت خوف پہنچنے کی علامت ہے۔

(۳۷) کبھی مہندی کے علاوہ دوسرا کوئی خضاب لگانا پسندیدہ عمل پیش ہونے یا اپنے مال کے ذریعے اپنی حالت کو پوشیدہ رکھنے کی علامت ہوتا ہے۔

(۳۸) کبھی مہندی یا رسمِ نامی گھاس کا خضاب لگانا مریض کے مرض سے ٹھیک ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۹) بالوں کو کالے رنگ سے رنگنا صاحبِ خواب کے حال اور اعمال کے فاسد ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے کالا خضاب استعمال کرنے والا فرعون تھا۔

(۴۰) کبھی خضاب لگانا اپنی جہالت کے معاملات کو چھپانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top