خواب میں مٹی دیکھنا

Khwab me matti mitti dekhna

(۱) خواب میں مٹی دیکھنا مرض کی علامت ہے، اگر اس آدمی کا پیشہ مٹی سے متعلق ہے تو یہ خواب اس کے حق میں باعثِ خیر ہے۔

(۲) اگر وہ مٹی کے ذریعے عمارت تعبیر کرتا ہے تو مٹی سے مراد دین اور یقین ہے۔

(۳) اور خشک مٹی مال کے ختم ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(۴) جس شخص نے نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک کی مٹی دیکھی تو دلیل ہے وہ شخص حج کرے گا۔

(۵) جس شخص نے دیکھا کہ اس کا گھر مٹی کا ہے اور مٹی خشک ہے تو اس شخص کے نیکو کار ہونے کی علامت ہے۔

(۶) جس شخص نے دیکھا کہ وہ مٹی کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اسی اندازے سے مال خرچ کرے گا جس قدر مٹی کھائی ہے۔

(۷) مٹی کی عمارت دیکھنا رزق اور نافع ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ مٹی دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ موت کی غشی طاری ہو گی۔

(۸) جس نے دیکھا کہ وہ مٹی میں داخل ہوا ہے یا اس کو قید کیا گیا ہے تو اس شخص کو مرض وذلت لاحق ہو گا، کثیف خشک مٹی دراہم پر دلالت کرتی ہے۔

(۹) تر مٹی صلاحیت کی دلیل ہے، بھنی ہوئی مٹی کھانا غیبت وبہتان کی علامت ہے، مٹی بیمار کے حق میں موت کی نشانی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top