Khwab me makri spider dekhna
(۱) خواب میں مکڑی ایسی ملعون عورت ہے جو اپنے خاوند کے بستر کو چھوڑ دیتی ہو۔
(۲) خواب میں مکڑی دیکھنا کمزور اور تھکا ہارا آدمی دیکھنا ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ خواب میں مکڑی کی تعبیر بننے والا آدمی دیکھنا ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عا بد زاہد آدمی ہے۔
(۳) مکڑی کا جالا دیکھنا کمزوری اور بزدلی کی علامت ہے کیونکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں: (ان اوہن البیوت لبیت العنکبوت) ”بے شک تمام مکانوں میں سے کمزور ترین مکڑی کا ہے“ مکڑی سے مراد جادوگر عورت بھی ہوتی ہے، کبھی اس سے بننے کی مہارت بھی مراد ہوتی ہے۔
(۴) اگر خواب میں مکڑی کو چھت سے گرتا دیکھے تو سخت سردی واقع ہو گی۔