خواب میں مینڈک دیکھنا

Khwab me maindak frog dekhna

(۱) اس کی تعبیر مجاہدہ کے ساتھ اللہ تعالی کی عبادت کرنے والا شخص ہے۔

(۲) خواب دیکھا کہ اس کے پاس بہت سارے مینڈک ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کے رشتہ داروں کے ساتھ اس کی معاشرت اچھی ہو گی، خواب دیکھا کہ وہ مینڈک کا گوشت کھا رہا ہے تو دلیل ہے وہ اپنے رشتہ داروں یا پڑوسیوں سے قلیل مال پائے گا اور کبھی ان کی دلالت دھوکہ دینے والی اور سحر کرنے والی اقوام پر بھی ہوتی ہے جن کی معیشت پانی سے متعلق ہے ان لوگوں کے لئے خواب میں مینڈک دیکھنا تعبیر کے اعتبار سے بہتر ہے۔

(۳) اسی طرح خواب میں مینڈک کھانا ملک حاصل کرنے کی بشارت ہے۔

(۴) خواب میں شہر سے مینڈکوں کو نکلتے ہوئے دیکھنا نماز ودعا کے سبب سے شہر پر آنے والا عذاب کے ٹلنے کی دلیل ہے۔

(۵) مینڈکوں کا شکار کرنا ہم منصبوں اور ہم عصروں پر غالب آنے کی علامت ہے، کبھی ان کی دلالت بادشاہوں کے دربانوں اور کبھی صوفیوں پر بھی ہوتی ہے اور کبھی ان کی تعبیر ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف نقلِ مکانی کرنے پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت شور وغوغا کرنے والے لوگوں پر بھی ہوتی ہے۔

(۶) خواب میں مینڈکوں کا ملنا کسی نیک، شریف اور فاضل شخص کی صحبت اختیار کرنے پر دال ہے، کسی زمین یا شہر پر مینڈکوں کی جماعت کو اترتا دیکھنا اس مقام پر اللہ تعالی کے عذاب آنے کی خبر ہے  اور بعض اہلِ تعبیر کے نزدیک مینڈک کی تعبیر ایک شریفہ پاکدامن وپاکیزہ، دیندار اور بے ضرر عورت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top