خواب میں کلہاڑی دیکھنا

khwab me kulhari axe dekhna

(۱) خواب میں کلہاڑی دیکھنے کی دلالت اعانت اور رزق پر ہوتی ہے، کبھی سر کے درد کے زائل ہونے یا گردن میں پچھنا لگانے کی ضرورت پڑنے پر اس کی دلالت ہوتی ہے اس لئے کہ فاس اس ہڈی کو بھی کہا جاتا ہے جو گردن میں ابھری ہوئی ہے اور کبھی کلہاڑی ایسے مریض پر دلالت کرتی ہے جو اپنے شکایات دور کرنے میں کھانے کا محتاج نہ ہو، کلہاڑی کی تعبیر لڑکا بھی ہے۔

(۲) اگر کسی نے خواب میں اپنے ہاتھ میں کلہاڑی دیکھی تو وہ وکیل یا وصی یا امانت دار ہو گا، اپنا دین درست کرے گا اور اپنے دشمنوں پر غلبہ پائے گا، بعض معبرین نے کہا ہے کہ کلہاڑی مضرت اور تفریق کی دلیل ہے  اور خواب میں کلہاڑی خادم اور مرد کی قوت کی دلیل ہے اور کبھی کلہاڑی کی تعبیر نفع دینے والی چیز سے کی جاتی ہے اس لئے کہ کلہاڑی لوہے سے بنی ہوتی ہے، بعض معبرین نے کہا ہے کہ کلہاڑی دیکھنا بیٹے کی دلیل ہے اور بعض نے کہا کہ کلہاڑی امانت اور دین میں قوت کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top