خواب میں کسی جگہ پر چڑھنا

khwab mein ksi jaga par charhna

(۱) صعود ہبوط کی ضد ہے تو جو شخص بلندی کی انتہاء کو پہنچ جائے تو بیداری میں اسی قدر نیچے آئے گا اور کبھی صعود الی السماء سے اپنے نفس پر ظلم کرنے کی طرف بھی اشار ہوتا ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ آسمان پر چڑھ گیا حتی کے آسمان کے ستاروں تک پہنچ گیا اور ایسا ستارہ بن گیا جس سے لوگ رہنمائی حاصل کرتے ہیں تو تعبیر ہے وہ بہت بڑی معظم ولایت وریاست پائے گا۔

(۳) پہاڑ پر چڑھنا غم اور سفر کی دلیل ہے  اور کبھی چڑھنا رفعت وبلندی پر اور اترنا عزت سے گرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) کسی گھاٹی پر چڑھنا مشقت کے ساتھ بلند سلطنت حاصل کرنے پر دلالت ہے۔

(۵) خواب میں پہاڑ پر چڑھنا چڑھنے کی بقدر اپنے مطلوب کو پانے کی طرف اشارہ ہے، تاہم اگر اس کی آخری چوٹی تک پہنچ جائے تو یہ اپنے مقصود کو مکمل پانے کی دلیل ہے۔

(۶) خواب میں پہاڑ یا گھائی یا ٹیلے یا چھت پر چڑھنا اپنی مطلوبہ ضرورت کو حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(۷) سیدھا چڑھنا تعبیر کے لحاظ سے کوئی بہتر نہیں ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top