Khwab me ksi admi ko dekhne ki tabeer
خواب میں مرد دیکھنا فضیلت اور وسعت کی علامت ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت پر فضیلت دی ہے چنانچہ فرمایا ہے ”للِذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ“ (ترجمہ: ایک مرد کا حصہ برابر ہے دو عورتوں کے)۔
خواب میں مرد کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me mard ko dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اگر کوئی جانا پہچانا مرد نظر آئے تو وہ بعینہ وہی ہو گا یا اس سے ملتا جلتا یا اس کا بھائی یا لوگوں میں سے اس کا کوئی مثل۔
(۲) اگر کسی نے کسی مشہور آدمی کو دیکھا تو دلیل ہے وہ اس سے کوئی چیز چاہتا ہے یا اس کے ملتے جلتے سے یا اس کے بھائی سے۔
(۳) اگر اس سے کوئی ایسی چیز لی جو اس کی پسندیدہ ہے تو تعبیر ہے کہ وہ وہی چیز اس سے لینے میں کامیاب ہو جائے گا، اگر اس سے نئی قمیص لی اور وہ عہدیدار ہو تو علامت ہے کہ اس سے ذمہ داری کا عہدے لے لیا ہو گا۔
(۴) اور اگر اس سے رسی لی تو یہ عہد ہے کیونکہ عرب والے عہد کو حبل کہتے ہیں۔
(۵) اگر کوئی پسندیدہ مال لیا جیسے غلام یا لڑکا وغیرہ تو جو کچھ اس سے چاہ رہا ہے وہ دشمنی میں بدل جائے گا، اس کی بعض اور حالتیں باب الالف کے انسان کے عنوان کے تحت ذکر کر دی ہیں، جاننا چاہیے خواب میں انسانوں کو دیکھنا کرامت پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) اور ہر گروہ کی اپنی تعبیر ہے۔
(۷) بادشاہوں کا دیکھنا مدد ہے، ججوں کو دیکھنا مقدمات ہے، حاکموں کو دیکھنا ڈراوا ہے، لشکروں کو دیکھنا سفر سے تعبیر ہے، کسی کاریگر کو دیکھنا اس کی کاریگری اور رزق پر دلالت ہے، عورتوں کا دیکھنا فتنہ ہے، نیکو کاروں کو دیکھنا عبادت ہے۔
(۸) اور کبھی کبھی انسانوں کو دیکھنا اس کے علاوہ پر بھی دلالت کرتا ہے جن کو اللہ تعالی نے ذکر کیا تو فرمایا : ( وَمَا مِن دَابَّۃٍ فِی الْاَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَیْہِ اِلَّا اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْ ) (ترجمہ : اور نہیں ہے زمیں پر کوئی چوپایہ اور نہ ہی پروں سے اڑنے والا کوئی پرندہ مگر تمہاری جنس میں سے ہے)۔ تو نیک انسان کو خواب میں دیکھنا بھی اچھے جانور اور اچھے پرندے پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ اچھے جانور اور اچھے پرندے سے کبھی مراد نیک آدمی بھی ہوتا ہے جس پر خیر غالب ہو۔
(۹) اور اس لیے بھی کہ اس میں پرندوں درندوں والی صفت بھی پائی جاتی ہیں اور کبھی انسان سے مراد کاشت کی جانے والی فصل بھی مراد ہوتی ہے، اللہ نے فرمایا : ( وَاللہُ اَنَبَتَكمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا ) (ترجمہ: اور اللہ نے تمہیں زمین سے پیدا کیا)۔
(۱۰) اور جاننا چاہیے کہ اہلِ حق خواب میں انسانوں کی شکلیں دیکھیں اور ان کی صورتوں کو پہچان لیں تو یہ اللہ کے ہاں ان کے مرتبہ میں کمی کی نشانی ہے۔
(۱۱) اور انسانوں کا دیکھنا کمائی میں اشتباہ پر بھی دلالت کرتا ہے، مختلف کمائیوں کی وجہ سے ایسے ہی عجیب تعمیر اور حیرت انگیز صنعت پر بھی دلالت ہے۔
خواب میں تجربہ کار شخص دیکھنا
Khwab me experienced person dekhna
خواب میں اس سے مراد ایسا سمجھ دار آدمی ہوتا ہے جس کو مشکل امور کا کافی تجربہ ہو چکا ہو اور یہ آدمی صاحبِ محبت اور لوگوں کو جوڑنے والا ہوتا ہے۔
خواب میں فرنگی یا گوری چمڑی والا شخص دیکھنا
khwab me firangi angrez dekhna
خواب میں فرنگی یا گوری چمڑی والا شخص دیکھنا بھاگنے اور نجات حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔