خواب میں خوشی دیکھنا

Khwab me khushi dekhna

(۱) خواب میں خوشی دیکھنا رونے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ خوشحالی پر بھی دلالت کرتا ہے جیسا کہ اس نے اسے دیکھا ہو۔

(۲) جس نے دیکھا کہ وہ خوش ہے تو وہ غمگین ہو گا۔

(۳) جس نے اپنے دوستوں کو دیکھا کہ وہ خوشی میں ہیں تو یہ کسی خوش کن کام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔


اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے سرعتِ فہم پر، بے وقوفوں اور بعض مرتبہ جھوٹی سچی خبروں کے موصول ہونے پر، بیماریوں سے شفایابی، گناہوں پر بر انگیختی، شراب نوشی، زنا کاری، اللہ کی محبت اور خدا کی طرف دھیان کرنے پر دلالت کرتا ہے۔


(۱) خواب میں ایسی فرحت جس پر دل خوش نہ ہو غم اور پریشانی پر دلالت کرتی ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (لا تفرح ان اللہ لا یحب الفرحین)، بسا اوقات خواب میں فرحت اللہ کی اطاعت سے اعراض کرنے کی بھی علامت ہوتی ہے، اگر فرحت خیر کی خبر سے ہو جیسا کہ قیدی کی آزادی اور مریض کا تندرست ہونا تو یہ حالات کے صحیح سمت چلنے اور خوشیوں کے سبب بننے کی دلیل ہے۔

(۲) اگر خواب میں کوئی خبر موجبِ فرحت دی گئی لیکن حقیقت میں وہ خبر پریشان کن تھی، مثلاً انتقال کر جانے والے آدمی کی خبر اس طرح دی گئی کہ وہ سفر سے واپس آ گیا ہے تو یہ نفع پر تاوان یا تاوان پر نفع کی وجہ سے ہونے والے کینہ کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے، خواب میں فرحت بیداری میں پریشانی پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۳) خواب میں اگر کوئی خود کو خوش دیکھے تو اس کو بیداری میں تنگی کا سامنا ہو گا۔


error: Content is protected !!
Scroll to Top