خواب میں خون دیکھنا

Khwab me khoon blood dekhna

  1. خواب میں خون کی تعبیر حرام مال یا خواب دیکھنے والے سے سرزد ہونے والے گناہوں پر ہوتی ہے۔
  2. کسی جگہ میں خون کی وادی دیکھنا اس مقام پر اس کے خون بہنے کی دلیل ہے۔
  3. کبھی خون کی دلالت اپنے یار کی زندگی، قوت اور مال اور اس کے مددگار وکفیل پر ہوتی ہے یا اس کی دلالت لباس پر اور کبھی تعریف اور کبھی مذمت پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت خون نکلنے کی وجہ سے کمزور شدہ پر ہوتی ہے۔
  4. کبھی خون کی دلالت انسان کے رگوں میں چلنے والے شیطان پر ہوتی ہے۔

خواب میں خون بہنا

  1. خون کا زیادہ نکلنا غم اور ضرورت کے وقت نکلنا راحت اور غم ختم ہونے کی دلیل ہے۔
  2. کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے بدن سے بغیر زخم اور بغیر پچھنے (cutting the skin with a scalpel) لگوائے خون بہنے لگا، تو اگر وہ مالدار ہے تو یہ اس کے مال کے بقدر خون ہاتھ سے نکلنے کی علامت ہے۔ اور صاحبِ خواب اگر مالدار نہیں ہے تو خون کے مقدار کے مطابق فائدہ حاصل کرے گا۔
  3. خواب میں بدن سے زیادہ خون نکلنا اپنے والد، والدہ، ورک پارٹنر سے فائدہ ملنے میں مشکل ہونے کی دلیل ہے یا اپنے کپڑوں میں سے کوئی چیز بیچنے یا اپنی بیوی وغیرہ سے جدائی کی علامت ہے۔
  4. خواب میں بڑے پیشاب کی جگہ سے خون آتا دیکھنا گناہوں سے نکلنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور بڑے پیشاب کی جگہ کا خون آلود ہونا مالِ حرام سے نکلنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں جسم یا کپڑے پر خون لگنا

  1. خواب میں بلی کے خون سے قمیص کالت پت ہونا کسی چور کی طرف سے کچھ واجب ہونے کی دلیل ہے۔
  2. کسی درندے کا خون لگنا ظالم اور بد مزاج قسم کے حکمران کی طرف سے واجب کرنے کی علامت ہے۔
  3. مینڈھے (a ram, billow) کا خون لگ جانا کسی شریف آدمی کی طرف سے واجب ہونے پر دلالت کرتا ہے اور خون بہنے کے بقدر مال ملنے کی بھی علامت ہے۔ یہ خواب ایسے شخص کے لیے جو گھر سے غائب ہو، صحیح سلامت خیر، نیکی اور سرور کے ساتھ واپس لوٹنے کی طرف اشارہ ہے۔
  4. کسی نے دیکھا کہ اس کی قمیص (شرٹ) میں خون لگا ہے اور اس کو نہیں معلوم کہ وہ کسی طرح لگا ہے تو اس کے ذمہ ایسی چیز لگائی جائے گی جس کا وہ شعور نہیں رکھتا۔

خواب میں خون میں گرنا

  1. خواب دیکھا کہ خون کے کنویں میں گر گیا ہے تو وہ خون کی آزمائش یا مالِ حرام میں مبتلا ہوگا۔
  2. خون سے بھرے مٹکے میں گرنا خون کے حملہ آور ہونے کی نشانی ہے۔
  3. کسی نے خواب دیکھا کہ وہ خون میں لت پت ہوا ہے تو وہ مالدار ہو گا اور مالِ حرام میں مبتلا ہوگا۔

خواب میں حیض کا خون (Menstrual blood) دیکھنا

  1. مٹی کی صراحی میں بھرا خون حائضہ عورت (Menstruating woman) پر دلالت کرتا ہے چنانچہ خون سے بھرے مٹکے کے منہ کا بند ہونا حیض کے بندش کی طرف اشارہ ہے۔
  2. حیض کا خون غیر شادی شدہ عورتوں کے لیے شوہر کی علامت ہے اور حاملہ عورتوں کے لیے حمل ضائع ہونے کی خبر ہے اور بوڑھی عورتوں کے لیے بیماری پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی یہ رگوں کے منہ کھلنے کی بنا پر بڑے پیشاب کے جگہ کی بیماری پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں انسانی خون پینا

  1. خواب میں اپنا خون پینا غم اور دکھ پہنچنے یا قرض کو قرض کے ذریعے ادا کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اس طرح کہاوت ہے ”فُلَانٌ يَغْسِلُ الدَّمَ بِالدَّمِ“ یعنی فلاں آدمی خون کو خون سے دھوتا ہے۔ اور اسی طرح یہ خواب اپنے دشمن کے مقابلے میں فاتح ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
  2. کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی انسان کا خون پی لیا ہے تو وہ مال ومنفعت پائے گا اور ہرمصیبت وآزمائش اور بلا سے نجات پائے گا۔
  3. بعض علماء کی رائے کے مطابق خواب میں کسی انسان کا خون پی لینا گناہ سے بچنے کی طرف اشارہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top