خواب میں جوں یا جوئیں دیکھنا

khwab me joon louse Lice dekhna

(۱) خواب میں جوویں دیکھنا مال ودنیا کی دلیل ہے اور اگر نئی قمیص میں جوویں دیکھے تو حکمران کے لئے تجدیدِ عہدہ کی دلیل ہے یا ایسا مال ملنے کی علامت ہے جس کی زیادتی کی امید کی جاتی ہو۔

(۲) اگر جوویں پرانی قمیص میں ہیں تو اس قرض کی دلیل ہے جس کی زیادتی سے ڈر ہو۔

(۳) خواب میں زمین پر جوویں دیکھنا کمزور قوم کی دلیل ہے، اگر وہ جوویں صاحبِ خواب کے آس پاس چل رہی ہیں تو کمزور لوگوں کے ساتھ اس کا رہن سہن ہو گا، اگر یہ ان کو نا پسند کرتا ہے تو ایسے دشمن کی دلیل ہے جو اس کو تکلیف پہنچانے پر قادر نہیں ہے۔

(۴) جوویں اگر اس کو کاٹیں تو دلیل ہے کہ وہ کمزور لوگوں پر طعن کرے گا۔

(۵) اگر کسی نے خواب میں جوویں دیکھیں کہ اس کے سینے سے گر رہی ہیں تو اس کا مزدور یا غلام یا لڑکا بھاگ جائے گا۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے جسم سے ایک بڑی جوں جدا ہوئی ہے تو اس کی زندگی ختم ہونے کی دلیل ہے، بعض نے کہا ہے جووں کی تعبیر عورت، خدام، نوجوان لڑکی، لڑکا، مرض، فوج اور فوجی دشمن، بادشاہ اور غلمان سے کرتے ہیں، بادشاہوں کے لئے جوویں غلام اور فوج اور وزراء کے لئے خدام، پولیس کے لئے مددگار، علماء کے لئے شاگرد اور تاجروں کے لئے لالچ کی دلیل ہیں اور مریضوں کے لئے طویل بیماری کی علامت ہے۔

(۷) اگر کسی نے ایک جوں کو کا ٹا تو وہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے والا ہے۔

(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زندہ جوں کو پھینک دیا ہے تو وہ خلافِ سنت کام کرے گا کیونکہ آپ ﷺ نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے۔

(۹) اگر کسی نے خواب میں جووں کو کھا یا تو وہ مذکورہ افراد کی غیبت کرے گا۔

(۱۰) زیادہ جوویں دیکھنا عذاب کی علامت ہے اور جووں کی تعبیر اہل وعیال اور پست درجہ قوم، چغل خور اور ایسے فاسد لوگ ہیں جو رشتہ داروں اور بھائیوں کے درمیان پھوٹ ڈالتے ہیں۔

(۱۱) اگر کسی نے اپنے کپڑوں پر بہت سے جوویں دیکھیں تو اس کی تعبیر بھلائی اور نعمت اور برکت اور تمام غموں سے خلاصی سے کی جاتی ہے اور بہت سی جوویں دیکھنا طویل مرض اور نفاق اور فقر کی دلیل ہے اور ان کو قتل کرنا غموں سے نجات اور جس سختی میں مبتلا ہے اس سے خلاصی کی دلیل ہے۔

(۱۲) کسی نے خواب میں کپڑوں سے جوؤں کو گرایا تو دلیل ہے کہ اس کی طرف فحش قسم کا جھوٹ منسوب ہو گا۔

(۱۳) اگر کسی کو خواب میں جوؤں نے کاٹا تو ایک کمزور قوم اس پر تہمت لگائے گی، جوویں کسی کو کاٹیں تو دلیل ہے کہ اس سے قرض کا مطالبہ کیا جائے گا اور خواب میں جوویں دیکھنا عذاب ہے اس لئے کہ یہ حضرت موسی علیہ السلام کے معجزات میں سے ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top