خواب میں جوہری یا سُنار دیکھنے کی تعبیر

khwab me jauhari dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں جو ہری کو دیکھنا حج کرنے والے عبادت گزار شخص پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کبھی اس کی دلالت غلام اور باندیوں کی خرید وفروخت میں دلالی کرنے والے پر بھی ہوتی ہے۔

(۳) کبھی اس کی تعبیر ایسا عالم ہوتا ہے جو مشکل معاملات میں لوگوں کی رہنمائی کرے۔

(۴) کبھی اس کی دلالت دیندار صاحبِ علم پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت مالدار اور بہت سارے غلاموں کے مالک شخص پر بھی ہوتی ہے۔

خواب میں ہیرے اور موتی تراشنے والا دیکھنے کی تعبیر

khwab me jeweler dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اسے دیکھنا دورِ جاہلیت کے آداب سکھانے والے آدمی کو دیکھنا ہے، نیز اس سے مراد علم وحکمت سے لوگوں کے مقاصد کو جاننا بھی ہوتا ہے۔

(۲) کبھی اس سے مراد شر اور جھگڑے اور اسفار بھی ہوتے ہیں۔

(۳) نگینے تراشنے والا ایسا آدمی ہے جو لوگوں سے روکھے منہ بات کرتا ہے۔

خواب میں جواہر  دیکھنے کی تعبیر

Khwab me jawaher jewels dekhne ki tabeer

اس کی دلالت مال اور خادم پر ہوتی ہے، چنانچہ خواب میں جواہر ملنا بیداری میں خادموں سے مال ملنے کی دلیل ہے، خواب میں اپنی انگوٹھی کا نگینہ کو جوہر دیکھنا جو یا قوت کی طرح لگ رہا ہو دلیل ہے کہ وہ خود کو شریفوں میں شمار کرتا ہے مگر شریف نہیں ہے یا غیر قوم کے ساتھ تشبہ اختیار کرنے کی دلیل ہے اور خواب میں انگوٹھی میں جوہر کا نگینہ ڈالنا مال ملنے کی دلیل ہے جس کے بعد فقر کا خطرہ ہے۔

خواب میں جواہر فروش کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me jawaher farosh jeweller dekhne ki tabeer

اس کی دلالت عورتوں کے امور کے ذمہ دار اور مہتمم پر ہوتی ہے اس لئے کہ وہ جواہرات کو درست کرتا ہے اور جواہرات کی تعبیر عورتیں ہیں۔

خواب میں موتی پرونے کی تعبیر

Khwab me moti pirone ki tabeer

(۱) خواب میں موتی پرونا ظلم اور غفلت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت موتی پرونے والے کے منافع کے ختم ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(۲) اونٹ یا کسی اور کی ناک چھیدنا رزق اور دشمنوں پر غلبہ پانے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top