خواب میں جانوروں کا نگران دیکھنے کی تعبیر

khwab me janwaron ka nigran dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا کسی رئیس مد بر اور مالدار آدمی پر دلالت کرتا ہے سائس میں نہ اس کے نام میں خیر ہے اس لیے کہ وہ مذکر کو مونث پر چڑھاتا ہے اور بعض دفعہ سائنس کی دلالت غلام کے مالک ہونے پر بھی ہوتی ہے اور نکاح کی شرطوں کو لکھنے والے پر اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے دیوث اور دلال قسم کے آدمی پر۔

(۲) اور اگر اس نے مذکر کو مونث پر چڑھایا اور اس کے پاس زنجیر ہو تو وہ دلال ہو گا اور حرام کو حلال کرے گا اس لیے کہ سلسلہ ”زنجیر“ جہنم والوں کے عذاب میں سے ہے اور جس نے دیکھا کہ وہ مذکر کو مونث پر چڑھا رہا ہے لیکن اُسے سائس نہیں کہا جا رہا ہے تو وہ اس سال بڑی خوشحالی پائے گا اور بعض دفعہ خواب میں سائس کو دیکھنا دلالت کرتا ہے کاموں کے حکمران ہونے پر اس لیے کہ یہ سیاست سے مشتق ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top