خواب میں حضرت سلیمان علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me Hz Sulaiman AS ko dekhna

(۱) خواب میں حضرت سلیمان علیہ السلام کو دیکھنا اس شخص کے لیے بادشاہت پر دلالت کرتا ہے جو اس کے لائق ہو۔ اور اس سے مراد قضاء، فقہ اور فتوی بھی ہوتا ہے اس کے لیے جو اس کا اہل ہو خاص طور پر جب انہوں نے اسے اپنا تاج یا لباس پہنایا ہو یا اس کو اپنے تخت پر بٹھایا ہو اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے سختیوں کے قریب ہونے پر اور اللہ تعالی سے عظیم اور بلند مرتبہ دنیا میں پانے پر اور دلیل ہے اس کا آخرت میں بھی انجام اچھا ہوگا اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے عورتوں کی طرف سے کسی آزمائش پر۔

(۲) اور ان کی ناراضگی پر اور دیکھنے والا اگر حکمران ہو تو اشارہ ہے اپنے منصب سے معزول ہو گا اور پھر دوبارہ اس پر فائز ہو گا اور بعض دفعہ اس کی دلالت کسی معزز اور مالدار عورت سے شادی کرنے پر ہوتی ہے۔

(۳) اور اگر دیکھنے والے پرندہ کے کاروبار یا جن حاضر کرنے یا شیشے وغیرہ کا کاروبار کرتا ہو تو یہ دلالت کرتا ہے وسیع رزق پر اور اشارہ ہے بعض دفعہ اس کا کوئی بڑا نفیس مال گم ہو جائے گا اور پھر امید ختم ہونے کے بعد اسے مل جائے گا اور بعض دفعہ وہ دشمن کے غلبہ کے بعد غالب آئے گا۔

(۴) اور اگر دیکھنے والے کے لیے ہوا رک گئی اور وہ سمندر میں سفر کر رہا تھا وہ ان لوگوں میں سے ہو جن کو ہوا کی ضرورت ہوتی ہے جیسے ہوا میں غلہ اڑانے وا لے وغیرہ تو دلیل ہے جو اس کی خواہش ہو گی وہ پوری ہو گی اور جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دیکھا تو اللہ تعالی کی نعتیں اس پر ظاہر ہوں گی اور بعض دفعہ اس کو قدرتی علم اور فہم نصیب ہو گا اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے زبانیں جاننے پر جیسے ترجمان یا عربی زبان کے جاننے پر اور بعض دفعہ ان کا دیکھنا دلالت کرتا ہے مریض کے تندرست ہونے پر اس لیے کہ لفظِ سلیم سلامتی والا اور مان حفاظت ان کے نام کے اجزاء میں سے ہیں اور جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام کے نام سے لفظ ابرا یعنی برائت ہے بخلاف حضرت نوح علیہ السلام کے نام کے پس خواب میں ان کا دیکھنا مریض کی موت پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ یہ لفظ ناح ینوح نوحہ کرنا (رونا) سے ہے۔

(۵) اور جس نے ان کی عصا پکڑی تو وہ چغلخور ہو گا اور اگر وہ بیمار ہو تو اشارہ ہے مر جائے گا۔

(۶) اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی کا دیکھنا دیکھنے والے کی بادشاہت کی تجدید ہونے کی دلیل ہے یا اس سے کوئی کام ظاہر ہو گا جس سے لوگ حیران ہو جائیں گے۔

(۷) اور اگر عورت نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دیکھا تو وہ اپنے شو ہر کو دھوکہ دے گی اور جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو خواب میں دیکھا تو اسے علمِ طب نصیب ہو گا اور اس نے ان کو تخت پر مردہ پایا تو دلیل ہے خلیفہ امیر یا سردار ہو کر مرے گا اور اس کے مرنے کی مدت کا علم بڑی مدت کے بعد ہو گا اور جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دیکھا تو وہ بہت سفر کرے گا اور اسے ایسی حکومت اور بادشاہت ملے گی کہ دشمن اور دوست سب ان کے فرمانبردار ہو جائیں گے بشرطیکہ وہ حکمرانی کا اہل ہو اور جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دیکھا تو وہ بڑا مال پائے گا اور بڑی بادشاہت حاصل کرے گا اور وہ دور دراز کا سفر کرے گا لیکن بہت جلد و پس لوٹ آئے گا اور وہ خیر اور سلامتی پائے  گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top