khwab me hauz ya fawara dekhna
(۱) فوارہ کی تعبیر فسق وغیرہ سے بچاؤ کے ذرائع سے کی جاتی ہے اور کبھی اس کی دلالت خوبصورت عورت پر ہوتی ہے اور اگر اس میں مال بھی ہو تو وہ عورت مالدار ہو گی اور اس کے آس پاس املاک اور جائداد موجود ہوں تو وہ عورت مال، خدام اور اولا د والی ہو گی اور کبھی اس کی دلالت ان افراد پر ہوتی ہے جن سے ضروریات کی تکمیل ہوتی ہے، مثلاً گھر والے، خدام، مال، علم، عزت وغیرہ اور اگر اس میں پانی موجود نہ ہو تو اس کی دلالت فقیر، بے فائدہ، بانجھ عورت پر ہوتی ہے اور کبھی حوض اور اس گھر والوں کی تکلیف پر دلالت کرتا ہے۔