Khwab me hamyan rupe rakhne ki theli dekhne ki tabeer
(۱) شادی شدہ کے لیے اس کی دلالت اولاد پر اور غیر شادی شدہ کے لیے زوجہ پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت تھیلی میں رکھ کر حفاظت کیے جانے والے سونے چاندی پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت چابی پر بھی ہوتی ہے۔ اور تھیلی کی دلالت مال پر پر بھی ہوتی ہے ۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ کسی انسان نے اس کے ہمیانی (پیسے رکھنے کی تھیلی) کو دریا میں میں پھینک دیا ہے تو اس اس کا مال خلیفۂ وقت یا اس کے کسی گورنر کے ہاتھوں ختم ہوجائے گا۔
(۳) اور تھیلی کا نہر میں گرنا بادشاہ کے ہاتھوں مال چلے جانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی تھیلی آگ میں گرگئی تو کوئی ظالم و جابر بادشاہ اس کا مال چھین لے گا اور اس کی عزت ختم ہو جائیگی ۔ بقول بعض معبرین تھیلی کی دلالت بدن پر بھی ہوتی ہے ۔
(۵) چنانچہ تھیلی کا خالی ہونا ما لک کی موت کی علامت ہے ۔
(۶) آدھی تھیلی کا خالی ہونا ایسے علمِ کثیر پر دلالت کرتا ہے جس سے نصف زندگی فائدہ حاصل کرتا رہا ہے۔ اور ہمیانی میں محفوظ اشیا کا صحیح ہونا علم کے صحیح ہونے، اور ہمیانی ٹوٹی ہوئی دیکھنا علم کو حفظ کرنے اور درس کی ضرورت محسوس کرنے کی علامت ہے۔