خواب میں حیض یا ماہواری دیکھنے کی تعبیر

khwab me haiz mahwari menstruation dekhne ki tabeer

(۱) مرد کا خواب میں حیص آنا حرام کے مرتکب ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) عورت کا خواب میں حائضہ ہونا کسی گناہ میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

(۳) حیض سے غسل کرنا گناہوں سے اور غم سے نجات کی دلیل ہے، بوڑھی عورت جو بچہ جننے کی عمر سے متجاوز ہو اور خواب میں اپنے آپ کو حالتِ حیض میں دیکھے تو دلیل ہے اس کو بیٹا نصیب ہوگاکیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنَاهَا بِإسْحَاقَ﴾ (ترجمہ: پس وہ (ابراہیم علیہ السلام کی بیوی) ہنس پڑی تو ہم نے اسحق (بیٹے) کی خوشخبری دی)۔  ضحک لغت میں حیض کو بھی کہتے ہیں۔

(۴) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ وہ استحاضہ کی حالت میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی گناہ میں مبتلا ہے اور اس سے خلاصی چاہتی ہے مگر طبیعت ثانیہ بننے کی وجہ سے اس سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتی مگر سخت مجاہدہ سے اور توبہ سے گلو خلاصی کر سکتی ہے۔

(۵) اگر مرد یہی خواب دیکھے تو اس کی بھی یہی تعبیر ہے۔

(۶) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس کا شوہر حالتِ حیض میں اس کے ساتھ جماع کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ میاں بیوی دونوں اپنے شہر سے نکل جائیں گے۔

(۷) بعض علماء کی رائے کے مطابق اگر مرد اپنے آپ کو حالتِ حیض میں پائے تو دلیل ہے کہ وہ جھوٹ بولتا ہے۔

(۸) اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں دیکھنا معاملہ کے دشوار ہونے کی دلیل ہے اور بعض کی رائے ہے کہ حیض کی دلالت سینگیں اور پچھنے لگوانے پر ہوتی ہے اور بعض کہتے ہیں اس کی دلالت شیطان پر ہوتی ہے۔

(۹) خواب میں شیطان دیکھنے کی تعبیر حیض سے کی جاتی ہے، بعض علماء کی رائے ہے کہ حیض کی دلالت شرمگاہ کے بالوں پر ہوتی ہے۔

(۱۰) حیض کا ظاہر ہونا زیرِ ناف بالوں کو صاف کرنے کی طرف اشارہ ہے، کبھی اس کی دلالت دین وصوم وصلوۃ میں کمی پر بھی ہوتی ہے، بعض کی رائے کے مطابق حیض دلیلِ مرض ہے۔

(۱۱) بے شوہر بوڑھی عورت کا خواب میں استحاضہ کے مرض میں مبتلا ہونا نکاح کرنے کی علامت ہے اور جوان عورت کا خواب میں استخاضہ ہونا خون نکلنے کی دلیل ہے، یہی تعبیر خواب میں جریان کے مرض میں مبتلا ہونے کی ہے، کبھی حیض کی دلالت تکالیف اور زوجین کے درمیان جدائی واقع ہونے پر ہوتی ہے۔

(۱۲) کبھی بانجھ عورت کا خواب میں حائضہ ہونا مایوسی کے بعد اولادِ نرینہ نصیب ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۳) حاملہ عورت کا خواب میں حیض والی ہونا ولادت ہے، کبھی اپنی بیوی کو خواب میں حیض کی حالت میں دیکھنا کاروبار کے ٹھپ ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top