khwab me hairan hone ki tabeer
(۱) خواب میں حیران ہونا غفلت کی نشانی ہے اور دلیل ہے کہ شیطان اس کو گمراہی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
(۲) خواب میں مختلف مذاہب کے سلسلے میں حیران ہونا دین سے منکر ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر کسی دینی کام میں مشغول شخص خواب دیکھے کہ وہ کسی دین میں نہیں ہے اور نہ ہی نماز پڑھنے کے لیے کسی قبلہ کو پہچانتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے دین کے معاملے میں متحیر ہوگا اور اس میں عزم وارادہ کی پختگی بھی نہ ہوگی۔
(۴) کسی طالب علم نے خواب دیکھا کہ وہ نماز پڑھنا چاہتا ہے اور نماز پرھنے کی جگہ کی تلاش ہے اور جگہ نہیں مل رہی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو علم کی تحصیل اور اس کی حفاظت کے سلسلے میں مشکل پیش آئے گی۔
(۵) کسی علاقے کے حکمران کے لیے یہ خواب دلیل ہے کہ وہ کسی ضلع پر تسلط جمانا چاہتا ہے اور اس کا حصول اس کے لیے مشکل ہو گا۔
(۶) تاجر کے لیے یہ خواب تجارت میں مشکلات پیش آنے اور عام بازار میں کاروبار کرنے والے کے لیے بھی یہ خواب نقصان کی دلیل ہے۔