khwab me haakim hukmaran dekhne ki tabeer
(۱) جس نے حاکم کو اچھی حالت میں دیکھا تو اسے اپنا مقصود یعنی علم اور رشد وہدایت حاصل ہوگا اور کبھی بادشاہ کو دیکھنا معمار، اجتماع، درزی اور حجام پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر خواب دیکھا کہ حاکم کم عقل، مجنون، غفلت میں مبتلا، راستے میں جھاڑو دینے والے، آٹا چھاننے والے، حمام میں آگ جلانے والے، زمین میں کھاد ڈالنے والے، حمام میں رہنے والے خادم یا قوال، گانا گانے والے اور رقص کرنے والے کے خلاف گواہی سن رہا ہے تو یہ ان کے رشوت لینے اور غلط کاموں میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳) اگر کسی نے خواب میں حاکم کو دیکھا تو اس کے ہاں نیک بخت اور مؤدب لڑکا پیدا ہو گا یا اسے اپنا وہ حق حاصل ہو جائے گا جس کے حصول میں لگا ہوا ہے۔