خواب میں غلام دیکھنا

Khwab me ghulam dekhna

(۱) اگر کوئی آزاد خواب میں غلام بن جائے تو جس کا غلام بنا ہے اس کے احسانات کا غلام ہو گا یا پھر اس کے سامنے صاحبِ خواب کی بڑائیاں ظاہر ہوں گی یا پھر اس سے قرض لے گا کہ گویا اس کا غلام بن جائے گا یا پھر اس سے مراد مرض ہے۔

(۲) اگر دیکھے کہ مولی نے اسے فروخت کیا ہے تو عزت اور مرتبہ کی دلیل ہے، بعض اوقات اس سے مراد ذلت بھی ہوتی ہے کیونکہ غلام کو بیچنا اس کی تذلیل ہے یا پھر حضرت یوسف علیہ السلام کے قصہ پر قیاس کرتے ہوئے یہ تعبیر بیان کی جائے گی کہ اسے خیرِ کثیر عطا ہو گی۔

(۳) اگر غلام خواب میں آزاد ہو جائے تو تنگی کے بعد آسانی، مشکلات سے چھٹکارا، امراض سے شفاء اور حصولِ مقصد کی دلیل ہے یا پھر اللہ تعالی کے حقوق ادا کر لے گا، امر بالمعروف، نہی عن المنکر، اقامتِ صلوة، ایتاء الزکوۃ اور خشیتِ الہی جیسی صفات سے مزین ہو گا، غلام خواب میں غم ہوتا ہے۔

(۴) اگر خود کو غلام بنا دیکھے تو غم لاحق کی دلیل ہے۔

(۵) اگر دیکھے اسے فروخت کر دیا گیا تو تنگی کی دلیل ہے الا یہ کہ اسے کوئی عورت خریدے کیونکہ یہ اس کی عزت کی دلیل ہے، جتنی قیمت زیادہ ہو گی اسی قدر اسے عزت نصیب ہو گی۔

(۶) غیر شادی شدہ عورت اگر خواب میں کسی کی لونڈی بنے تو اس کے ساتھ اس کی شادی کی دلیل ہے۔

(۷) اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بیچے تو اسے طلاق دے گا۔

(۸) اگر کوئی اپنے دشمن کا غلام بن جائے تو ایسا شخص ذلیل ہو گا کیونکہ غلام ہی اپنے سرداروں کے ہاں ذلیل ہی ہوتے ہیں۔


error: Content is protected !!
Scroll to Top