Khwab me gheebat karna
(۱) خواب میں غیبت کرنا بیداری میں برکات کو ختم کرنے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ غیبت حسنات کو اس طرح کھا جاتی ہے جیسے لکڑی کو آگ کھا جاتی ہے۔
(۲) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ کسی انسان کی غیبت کر رہا ہے اگر وہ غیبت محتاجی کے بارے میں ہے تو یہ علامت ہے کہ محتاجگی اس کی طرف لوٹے گی۔
(۳) اور اگر وہ غیبت کسی عیب کے بارے ہے تو یہ دلیل ہے کہ عیب اس کی طرف لوٹے گا۔
(۴) اسی طرح اگر محتاجی اور عیب کے علاوہ کسی اور کے ساتھ غیبت ہو تو غیبت کرنے والے کو اسی چیز کا سامنا کرنا ہو گا، خواب میں غیبت کرنا بیداری میں نقصان میں پڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے، اگر کوئی انسان کسی کی غیبت کسی وجہ سے کرے تو یہ علامت ہے کہ اس بندے کو اسی چیز کے ساتھ آزمایا جائے گا ۔