Khwab me ghar girne ki tabeer
(۱) خواب میں کسی کا گھر کو گرتا ہوا د یکھنا صاحب گھر کے مر جانے کی دلیل ہے۔ اور خواب میں مرنا بیداری میں گھر کے منہدم ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲) خواب میں گھر یا پرانی عمارت کو ڈھاناغم وشر میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ پورا گھر یا اس کا کچھ حصہ اس پر گر گیا ہے تو دلیل ہے اس گھر میں سے کسی فرد کا انتقال ہو گا یا مکان کے مالک کو کسی بڑی مصیبت یا کسی بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
(۵) کسی عورت کا اپنے گھر کی چھت کو اپنے اوپر گرتی ہوئی دیکھنا اس کے شوہر کے مرنے کی دلیل ہے۔