Khwab me gham dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں غمگین ہونا بیداری میں پریشانی کے بعد خوشی آنے کی دلیل ہے۔
(۲) اگر کوئی اپنے دوستوں کو خواب میں تنگی اور غم کی حالت میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اسے تنگی اور غم کا سامنا کرنا ہو گا، خواب میں غم ہونا بیماری، اپنے اہل کی طرف سے حاصل ہونے والی پریشانی یا الزام کا سامنا کرنے پر دلالت کرتا ہے، بسا اوقات غم فوائد کے ختم ہونے اور چلنے سے معذور ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے، جبکہ بیداری کی حالت میں غم کا ہونا بھلائی کی دلیل ہے، کبھی غم کی تعبیر مذکورہ تعبیرات کے بر خلاف بھی ہوتی ہے، بعض حضرات نے غم کی تعبیر بعینہ غم سے بھی بتائی ہے۔
خواب میں غمزدہ ہونا گناہوں کے لیے کفارہ ہونے کی دلیل ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: ”ما يصيب المؤمن وصب ولا نصب حتی الہم ليہمہ اللہ إلا حط اللہ تعالى من خطاياہ“ (ترجمہ: مؤمن کو کوئی بھی تکلیف پہنچے حتی کہ غم جس میں اللہ تعالی اسے جلا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ نامہ اعمال سے مٹا دیتے ہیں)۔
کبھی غم کسی سے عشق کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ خواب میں خود کو مغموم پانا بیداری میں عشق کی وجہ سے غمگین ہونے کی علامت ہے۔
خواب میں غمزدہ ہو نا رفعِ مرتبہ، خوشیوں اور مسرتوں کی علامت ہے۔
کبھی اہل و عیال کے گُم ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔