khwab me ghadha donkey dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں گدھا دیکھنا عام لڑکا یا بیوی دیکھنا ہے۔ کبھی اس سے مراد سفر اور علم بھی ہوتا ہے جیسےکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں تو ﴿كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَاراً﴾(ترجمہ: ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں)۔
(۲) جس آدمی سے گدھے نے وہ سلوک کیا جن کی بیداری میں توقع نہیں اور خواب دیکھنے والے کے دل میں خشیتِ الہی بھی ہے تو اس کی عبادات میں سستی کا اشارہ ہے، حضرت ذو النون مصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی جو نافرمانی کرتا ہوں تو اس کا اثر اپنے گدھے اور خادموں میں بھی نظر آتا ہے۔
(۳) اگر کسی ایسی سواری پر سواری کی جو اس کے شایانِ شان نہیں تو خود کو یا دوسرے کو ایسے کام میں لگائے گا جو اس کے مناسبِ حال نہیں ہوگا، گا ہے گدھے سے مراد معیشت اور کبھی گدھے سے مراد عالم بے عمل یا یہودی بھی ہوتا ہے، گدھے سے مراد وہ چیز بھی ہوسکتی ہے جس پر انسان چلتا ہو جیسے فرش اور جوتا وغیرہ، خواب میں گدھا اور مچھر مال ہیں، ان کی سواری مال واولاد سے زینت کا حصول ہے، کبھی گدھے سے مراد ایسی بیوی بھی ہوتی ہے جو بہت زیادہ مال ونسل والی اور فائدہ مند ہو۔
(۴) گدھے اور خچر کی آواز شر اورسختی کی دلیل ہے۔ کبھی ولد الزنا اور جنات کی طرف سے لاحق ہونے والی مصیبت پر بھی دلالت کرتی ہے کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر آواز نکالتا ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ اس کی آواز تاریکیوں کی دعا ہے، خواب میں گدھا انسانی کاوش کی علامت ہے۔
(۵) چنانچہ اگر گدھا موٹا ہو تو کاوش صحیح ہوگی اور اگر گدھا کمزور ہو تو کاوش بھی کمزور ہوگی۔
(۶) خواب میں بڑا گدھا دیکھنا بلندی کی۔
(۷) اچھا چلنے والا دنیاوی فوائد کی بھی دلیل ہے۔
(۸) خواب میں اگر گدھا خوبصورت ہو تو صاحبِ خواب کے جمال کی طرف اشارہ ہے۔
(۹) اگر سفید ہو تو صاحبِ خواب کی زینت کی علامت ہے۔
(۱۰) اگر کمزور ہو تو اس کے سرور وسرداری، مملکت، شرافت اور ہیبت کی علامت ہے۔
(۱۱) اگر سبز ہو تو دینی تقوی کی دلیل ہے، علامہ ابنِ سیرین رحمہ اللہ تمام سواریوں پر گدھے کو تعبیر کے اعتبار سے فضیلت دیتے تھے اور سیاہ گدھے کو زیادہ پسند فرماتے تھے۔
(۱۲) زین والا گدھا بیٹے کی عزت ہے۔
(۱۳) لمبی دم والا صاحبِ خواب کی موت کے بعد اس کی دولت کی بقا ہے۔
(۱۴) گدھے کے کُھر اس کی اصل پونجی کی دلیل ہے۔
(۱۵) گدھے کا مرنا مال اور بہادری کے خاتمے اور مکان کے گرنے، غلام، باپ، دادا یا سردار کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۶) اگر خواب دیکھنے والی عورت ہو تو اس کا خاوند یا اسے طلاق دے گا یا فوت ہو جائے گا یا اس جگہ سے ہجرت کر کے کہیں دور جائے گا۔
(۱۷) غیر معروف گدھا جھگڑالو اور جاہل یا کافر کی دلیل ہے، گدھے کا جامع مسجد میں ہنہنانا یا اذان دینے کی جگہ ہنہنانا کافر کے کفر کی یا بدعتی کے بدعت کی طرف دعوت دینے کی علامت ہے۔
(۱۸) اگر گدھے نے اسلام والی اذان دی تو دلیل ہے کا فر مسلمان بن کر حق کی دعوت دے گا لیکن اس میں اللہ تعالی کی طرف سے خاص عبرت اور نشانی ہو گی۔
(۱۹) اگر کوئی شخص اپنے ملک میں گدھے دیکھے تو اس کا واسطہ جاہل قوم سے پڑے گا۔
(۲۰) اگر کوئی شخص خواب میں گدھے پر سوار ہوا اور گدھا مناسب چال سے چلا یا اچھے انداز سے چلا تو اس کی کوشش کامیاب ہوگی۔
(۲۱) اگر دیکھے کہ خواب میں گدھے کا گوشت کھاتا ہے تو حصولِ مال کا اشارہ ہے۔
(۲۲) اگر دیکھے کہ گدھا مال کے بغیر نہیں چلتا تو اسے دعا کے ذریعے رزق حاصل ہو گا۔
(۲۳) اگر گدھا کسی دولت مند کے گھر داخل ہوا تو اسے اپنی کسی خوبی کی بنا پر مال حاصل ہوگا۔
(۲۴) اگر دیکھے کہ گدھا خچر بن گیا ہے تو اس کی معیشت سفر سے حاصل ہوگی۔
(۲۵) اور اگر گدھا گھوڑا بن گیا تو اسے اس کی معیشت بادشاہ کے ذریعے ملے گی۔
(۲۶) اور اگر دیکھے کہ گدھا درندہ بن گیا ہے تو اس کی معیشت ظالم بادشاہ سے متعلق ہے۔
(۲۷) اگر دیکھا کہ اس کا گدھا مینڈھا بن گیا ہے تو اسے شرافت کے ساتھ معیشت حاصل ہوگی۔
(۲۸) اگر کوئی شخص خواب میں گدھے پر وزن لادے تو اللہ تعالی اسے اتنی قوت عطا فرمائیں گے کہ وہ خود حیران رہ جائے گا۔
(۲۹) اگر کوئی خواب میں گدھے کی لید جمع کرے تو زیادتئ مال کی دلیل ہے۔
(۳۰) گدھے پر حملہ کرنا رشتہ داروں سے بغض رکھنا ہے۔
(۳۱) مسافر کا گدھے کو دیکھنا آہستہ آہستہ مال ملنا ہے اور گدھے کی حالت کے مطابق اسے سفر میں حالات پیش آئیں گے۔
(۳۲) خواب میں گدھے سے شادی کرنا کوشش میں بار آوری کی دلیل ہے۔
(۳۳) اگر کسی شخص سے گدھا نکاح کرے تو اسے مال وجمال حاصل ہو گا۔
(۳۴) مطیع گدھا مال ودولت کی کوشش میں کامیابی ہے۔
(۳۵) جو آدمی گدھے کا مالک ہوا یا اسے اپنے گھر میں لے گیا تو اللہ تعالی اسے ہر قسم کی بھلائی اور ہر قسم کے غم سے نجات عطا فرمائیں گے۔
(۳۶) اگر خواب دیکھنے والا مال دار ہے تو اسے فضیلت حاصل ہوگی۔
(۳۷) خواب میں گدھے سے گرنا فقر ہے۔
(۳۸) اگر گدھا کسی دوسرے شخص کا ہو تو مذکورہ خواب اس سے قطعِ تعلق کا اشارہ ہے۔
(۳۹) اگر خواب میں اندھا گدھا خریدا تو اسے ایسی جگہ سے مال ملے گا جس جگہ کا اسے علم نہیں۔
(۴۰) خواب میں صرف گدھے کی آواز سننا برا ہے، خواب میں گدھا در اصل انسانی کدو کاوش ہے۔
(۴۱) خواب میں گدھی دیکھنا خادم دیکھنے کی علامت ہے یا عورتوں کی تجارت، نفع یا بیوی کی طرف اشارہ ہے۔
(۴۲) اگر دیکھے کہ گدھی حاملہ ہوئی تو دلیل ہے اس کی بیوی یا لونڈی یا خادمہ حاملہ ہو گی۔
(۴۳) اگر خواب میں گدھی نے اپنی جنس کے علاوہ کسی دوسری جنس کا بچہ جنا تو اشارہ ہے اس کے گھر زنا سے بیٹا پیدا ہو گا الا یہ کہ اسے بچہ کے اپنے ہی سے پیدا ہونے کا قوی یقین ہو۔
(۴۴) خواب میں گدھی کا دودھ پینا ہلکے مرض کے بعد شفا یاب ہونے کی دلیل ہے۔
(۴۵) خواب میں گدھی کا بچہ جننا معاش کے دروازے کھلنے کی دلیل ہے۔
(۴۶) اگر بچہ جنا تو اس کے ہاں مذکر اولا د ہوگی۔
(۴۷) اگر بچی جنی اللہ تعالیٰ اسے بردباری عطا فرمائیں گے۔
(۴۸) جو بے اولا د گدھی پر سوار ہوا بے اولاد عورت سے شادی کرے گا۔
(۴۹) اگر اولاد دار گدھی پر سوار ہوا تو اولاد دار عورت سے شادی کرے گا۔
(۵۰) اگر خود کو سرکش گدھا پکڑتے دیکھا تو بیٹے کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۵۱) اگر گدھا سرکش نہ ہو تو اسے سست رفتاری سے مال حاصل ہوگا، بعض حضرات کہتے ہیں کہ خواب میں گدھا دیکھنا زیادتئ مال اور نقصانِ جاہ کی دلیل ہے۔
(۵۲) گدھے پر سواری کرنا یا سواری سے ڈرنا ایسی چیز کا حصول ہے جو ابھی تک اسے حاصل نہیں ہوئی۔
(۵۳) اگر فقیہ خود کو گدھے پر سوار دیکھے یا خود پر سبز رنگ کی مشائخ والی چادر دیکھے تو اسے بڑائی حاصل ہو گی لیکن درس میں سستی کی دلیل ہے۔
(۵۴) کمزور گدھا ایسا مال ہے جو بڑھ جائے گا۔
(۵۵) موٹا گدھا ایسا مال ہے جو ختم ہو جائے گا۔
(۵۶) گدھی وہ مال ہے جو کھیتی سے حاصل ہو، گدھی دیکھنا ایسی عورت سے شادی کرنا ہے جس کی اولاد نہ ہو، اگر کوئی خود کو گدھے کے بچہ پر سوار دیکھے تو اسے بیوی یا بیٹے کی طرف سے غم حاصل ہو گا۔
(۵۷) کبھی گدھے کی موت یا اس کا کمزور ہونا یا گدھے سے اترنا یا اسے بیچنا فقر کی دلیل ہے۔
(۵۸) جو اپنے گدھے کو گوشت کھانے کے لئے ذبح کرے تو اسے تنگی کے بعد رزق حاصل ہو گا۔
(۶۰) اگر اور مقصد کے لیے ذبح کرے تو فسادِ معاش کی دلیل ہے۔
(۶۱) گدھے کی بہت زیادہ دُمیں دیکھنا وسعتِ مالی کی دلیل ہے۔
(۶۲) گدھے کا مالک بننا کثرتِ مال وسعادت کی دلیل ہے۔
(۶۳) جنگلی گدھا معصیت ونافرمانی کی دلیل ہے۔
(۶۴) جو جنگلی گدھے پر سوار ہوا یا اس کی پیٹھ سے گر پڑا تو اسے معصیت سے ڈرنا چاہیے کہ کہیں پکڑ نہ ہو جائے۔
( ۶۵ ) جنگلی گدھے کا مانوس ہونا خیریت کی علامت ہے۔
(۶۶) اگر گدھے کو کانا یا کمزور بینائی والا دیکھا تو معیشت میں نقص کی دلیل ہے۔
(۶۷) اگر خود کو دیکھے کہ گدھا بن گیا ہے تو ایسی مصیبت پہنچنے کا اشارہ ہے جس سے عقل فاسد ہو گی اور اچھے کاموں میں کمی واقع ہوگی۔
(۶۸) اگر دیکھے کہ گدھا آسمان سے اترا ہے تو اسے اتنا مال حاصل ہوگا کہ وہ ہر ایک سے بے پرواہ ہو جائے گا بالخصوص اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے۔
(۱۹) جنگلی گدھا ظالم اور سخت دل بیوی اور بیٹے کی علامت ہے یا پھر جنگلی لوگوں کی طرف اشارہ ہے۔
(۷۰) اسی طرح جنگلی گائے اولاد پر زیادہ شفقت کی علامت ہوتی ہے۔
(۷۱) اگر دیکھے کہ جنگلی گدھا مطیع نہیں بلکہ سرکشی کر رہا ہے تو بہت زیادہ نافرمانی اور خوف وغم کا اشارہ ہے۔
(۷۲) اگر جنگلی گدھا گھر میں داخل ہوا تو اس کے پاس ایسا آدمی آئے گا جس کا دین درست نہ ہوگا۔
(۷۳) اگر جنگلی گدھے کو اپنے گھر میں داخل کیا اور دل میں اسے شکار کر کے کھانے کا ارادہ ہو تو اس کے گھر میں مالِ غنیمت داخل ہو گا۔
(۷۴) جنگلی گدھے پر سوار ہونا حق سے اعراض کر کے باطل کی طرف لگنا اور جماعت المسلمین سے علیحدگی کی دلیل ہے۔
(۷۵) اگر دور سے جنگلی گدھا دیکھے تو اسے ختم ہونے والا مال حاصل ہوگا۔
خواب میں گدھا فروش دیکھنے کی تعبیر
khwab me gadha bechne wala dekhne ki tabeer
خواب میں خرکار دیکھنا با اختیار آدمی دیکھنا ہے، نیز سواری اور سفر کے ذریعے حصولِ معیشت کا اشارہ ہے، کبھی اسے دیکھنے سے مشکلات کی آسانی بھی مراد ہوتی ہے۔