خواب میں گھاس دیکھنے کی تعبیر

khwab me ghaas grass dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں سبزہ دیکھنا دینی درستگی اور خیر کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں اپنی ہتھیلی پر گھاس اگنا اپنی بیوی کو کسی دوسرے کے ساتھ دیکھنے کا اشارہ ہے۔

(۳) ہاتھ کی پشت پر گھاس اگنا اس کے مرنے اور اس کی قبر پر گھاس اگنے کی علامت ہے۔

(۴) خواب میں غیر مناسب جگہ مثلاً مسجد، گھر وغیرہ میں گھاس اگنا دلیلِ دامادی ہے۔

(۵) کسی کے بدن پر سبزا اگنا خوشحالی اور خیر کی علامت ہے اگر اس کے تمام بدن کان اور آنکھ وغیرہ کو حاوی نہ ہو۔

(۶) لوگوں کے ہاتھوں پر یا جہاں نالے گذر رہے ہیں گھاس دیکھنا اسی سال کے خوشحال ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) کبھی جسم پر گھاس اگنا غنا پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) ایسی جگہ میں سبزہ اگنا جو اس کے لئے ضرر رساں ہے تعبیر کے لحاظ سے ناپسندیدہ ہے۔

(۹) مریض کے بدن پر سبزہ اگنا اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی گھاس کی دلالت معاش، چوپائے اور دنیا کے اموال جس کے اندر اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے رزق مقرر کیا ہے پر ہوتی ہے، اس لئے کہ یہی گھاس گوشت، دودھ مکھن، گھی، شہد، اون، بال، کھاد میں تبدیل ہو کر انسان کے لئے رزق بنتا ہے، یہ بالکل پانی کی طرح ہے جس پر انسانی زندگی کا مدار ہے۔

(۱۰) خواب میں خود کو گھاس کے اندر دیکھے اور گھاس جمع کرنے یا کھانے کی تعبیر صاحبِ خواب کی حالت کے اعتبار سے ہوگی۔

(۱۱) چنا نچہ غنی کے لئے مزید مالداری کی اور فقیر کے لئے غنی ہونے کی علامت ہے۔

(۱۲) یہ خواب تارکِ دنیا شخص کے لئے پھر دنیا کی طرف رغبت کرنے اور فتنے میں پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۳) اور مباح گھاس کی دلالت رزقِ خبیث اور عیشِ حقیر پر ہوتی ہے۔

خواب میں حُمَّاض (ترش اور کڑوی گھاس) دیکھنے کی تعبیر

khwab me karwi ghas dekhne ki tabeer

خواب میں اسے دیکھنا بیماریوں سے شفا کی دلیل ہے، کبھی منافقت اور ریا کاری کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے کیونکہ یہ گھاس ابتداءً صحیح اور آخر میں ترش ہوتی ہے۔

خواب میں حَلفَا گھاس یا لیمن گراس دیکھنے کی تعبیر

khwab me lemon grass Cymbopogon dekhne ki tabeer

خواب میں حلفا گھاس دیکھنا ہم نام کے لئے خیر ومنفعت ہے۔  مریض اگر اسے خواب میں دیکھے تو اس کی موت کی دلیل ہے۔

خواب میں گھاس کاٹنے والا دیکھنے کی تعبیر

khwab me ghaas kaatne wala dekhne ki tabeer

خواب میں اس کو دیکھنا غموں اور تنگی کے خاتمہ کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد سپاہی یا عشر وصول کرنے والا بھی ہوتا ہے۔

خواب میں گھاس کا گٹھا دیکھنا

Khwab me grass bundle dekhna

اس کی دلالت کفارہ قسم پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت مال جمع کرنے پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top