خواب میں دیوار دیکھنے کی تعبیر

khwab me deewaar wall dekhne ki tabeer

اگر کسی نے دیکھا کہ وہ دیوار پر چڑھا ہے یا دیوار پر کھڑا ہے تو دیوار اس کی حالت ہے۔

(۱) اگر دیوار مضبوط ہے تو اس کی حالت بہتر ہوگی وگرنہ دیوار کے مطابق اس کے حال کا اعتبار کیا جائے گا۔

(۲) اگر بلند اور چوڑی دیوار خواب میں دیکھے تو اس کی ملاقات دین دار صاحبِ مال وقدر اور مضبوط آدمی سے ہو گی۔

(۳) دیوار کے ارد گرد عمارات اس کی آل واولاد پر دلالت کرتی ہیں۔

(۴) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ عمارت کی دیواروں کو مرمت کی ضرورت ہے اور کچھ افراد اس کی مرمت میں مشغول ہیں تو وہ دیواریں عالم یا بادشاہ ہیں جن کے علم وسلطنت کو زوال آچکا ہے۔

(۵) اور دیواروں کی مرمت میں مشغول آدمی ان کے احباب ہیں جو اصلاحِ احوال کے لئے کوشاں ہیں۔

(۲) اگر وہ افراد صحیح طور سے دیواروں کی مرمت کر لیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عالم یا بادشاہ کی حالت درست ہو جائے گی ۔

(۷) اگر یہ خواب کوئی تاجر دیکھے تو اس کی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔

(۸) اگر کوئی دیکھے کہ اس پر یا کسی اور پر دیوار گری ہے تو وہ آدمی جس پر دیوار گری ہے سخت گناہ گار ہے اور اسے جلد سزا ملے گی۔

(۹) اگر دیکھے کہ دیوار پھٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے تو اس کے گھر میں کسی کی شادی ہو گی۔

(۱۰) اگر کسی نے گری ہوئی دیواریں دیکھیں تو وہ دیواریں کسی عالم پر دلالت کرتی ہیں جس کے دوست احباب اور خاندان سب ختم ہو چکا ہو۔

(۱۱) اگر دیکھے کہ ان دیواروں کی تعمیر ہو رہی ہے تو اس عالم کی پہلی شان وشوکت اسے حاصل ہو جائے گی۔

(۱۲) اگر دیکھے کہ وہ دیوار سے چمٹا ہوا ہے تو جس قدر مضبوطی سے چمٹا ہوا ہو گا اس قدر شرف حاصل ہوگا، بعض حضرات یہ تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کا واسطہ کسی بلند آدمی سے ہو گا۔

(۱۳) اگر دیکھے کہ دیوار تعمیر کرنے کے بعد گرا دی گئی تو اس کی معیشت کمز رور اور تباہ ہوگی۔

(۱۴) اگر دیکھے کہ کسی جاننے والے کی دیوار گری ہے تو وہ آدمی کسی غم میں فوت ہو جائے گا، بعض حضرات یہ فرماتے ہیں کہ خواب میں دیوار کو دیکھنا اس کی چوڑائی کے مطابق غالب قوت والے مرد پر دلالت کرتا ہے جسے نرمی کے علاوہ زیر نہیں کیا جا سکتا۔

(۱۵) شہر کی دیواروں کو دیکھنا غازیوں یا قوی بادشاہ کو دیکھنا ہے جو لوگوں کے مال کا محافظ ہے۔

(۱۶) اگر کسی نے خواب میں دیوار پھاندی تو وہ آدمی مومن سے منافق ہوگا اور مومن کے مشورہ کو چھوڑ کر منافق کے مشورہ پر عمل کرے گا۔

(۱۷) اگر کوئی آدمی خواب میں دیوار پر اپنی شکل بنی ہوئی دیکھے تو وہ آدمی فوت ہوگا اور اس کی قبر پر اس کا نام کندہ ہوگا۔

(۱۸) اگر خواب میں دیوار سے گرا ہے تو اس کا حال خراب ہوگا، اس کی امیدیں ختم ہوں گی اور جس کام کے پیچھے وہ لگا ہوا ہے وہ کام اس سے نہ ہو سکے گا۔

(۱۹) اگر کوئی دیکھے کہ دیوار پر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے ہاتھ میں سونے کا کنگن ہے تو اسے بلندی، شرافت، جاہ اور مرتبہ حاصل ہو گا۔

(۲۰) خواب میں دیوار کو دیکھنا علم وہدایت، حکمت، شر پر اطلاع اور ساتھیوں میں فرقت پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۱) اگر دیکھے کہ دیوار گھر کے اندر گری تو اس گھر کا مالک مریض ہوگا۔

(۲۲) اور اگر دیوار باہر گلی میں گری ہے تو گھر کا مالک ہلاک ہو گا، لیکن اگر گھر کا مالک سفر پر گیا ہوا ہے تو یہ اس کے واپس آنے پر دلالت ہے۔

(۲۳) اگر خواب دیکھے کہ اس کے گھر میں نئی دیوار تعمیر ہو رہی ہے تو اس کے گھر اس کی بیٹیوں کے رشتے آئیں گے۔

(۲۴) جس نے دیکھا کہ کچی اینٹوں سے دیوار تعمیر کر رہا ہے تو اس کے نیک عمل ہونے پر دلالت ہے۔

(۲۵) اگر عمارت کو پختہ اینٹوں یا چونے سے مزین نہیں کرتا۔

(۲۶) یا اپنے گھر کی دیوار کو پھٹتے ہوئے دیکھتا ہے۔

(۲۷) یا اپنے گھر میں کسی شق شدہ درخت کو دیکھتا ہے۔

(۲۸) یا یہ دیکھتا ہے کہ دیوار سے پانی بہہ رہا ہے، ان تمام صورتوں میں اس کے گھر بیٹے اور بیٹیوں کے رشتے آنے کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top