Khwab me darzi tailor dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اس کود یکھنا الفت اور لوگوں کے ساتھ صلح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کبھی اس کی دلالت لکھنے والے اور نکاح کرانے والے پر بھی ہوتی ہے۔
(۳) اس کی رؤیت نقصان کو پورا کرنے والے پر اور کبھی اپنے کئے پر پشیمان ہونے والے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۴) درزی خواب میں اپنے لئے کپڑا سیتے دیکھنا دینی درستگی کے ساتھ دنیا کو درست کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) خواب دیکھا کہ وہ کپڑا سی رہا ہے مگر اچھا نہیں سی پاتا ہے تو تعبیر ہے وہ متفرق کو مجتمع کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس سے مجتمع ہو نہیں ہو پارہا۔
(۶) خواب دیکھا کہ وہ کسی عورت کے لئے کپڑا سی رہا ہے تو یہ محنت ومشقت میں پڑنے کی علامت ہے۔