khwab me choti neher canal dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا رزق کے جاری ہونے پر یا اس کی جگہ یا اس کے سبب پر دلالت کرتا ہے جیسے دکان اور کاریگری اور سفر وغیرہ اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے زخم پر اس لیے کہ یہ پانی سے چلتا ہے اور بعض دفعہ یہ باغوں کو سیراب کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے مشکیزہ یا پانی پلانے پر اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے سفر کے راستے کے سیدھا ہونے پر اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے گلے پر اس لیے کہ اس کے ذریعے سے جسم کو سیراب کیا جاتا ہے۔
(۲) بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے مخلوق کی زندگی پر اگر وہ عام ہو ”یعنی ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھارہا ہو“۔
(۳) اگر وہ خاص ہو ”یعنی کسی خاص شخص کی ہو“ تو وہ دلالت کرتا ہے اس کو بنانے والے کی زندگی پر اور چھوٹی نہر جسے ایک آدمی بھی روک سکے اور اس میں نہ ڈوبے تو یہ نہر کے قائم مقام نہیں ہو سکتی لیکن اچھی زندگی کی علامت ہے اس شخص کے لیے جو اس کا مالک ہو بشرطیکہ پانی اس کے آس پاس زمین کے اطراف میں سے نہ آ رہا ہو۔
(۴) اور اگر اس کے دائیں بائیں سے پانی رس رہا ہو تو یہ اس جگہ والوں کے لیے غم تکلیف اور بکا کی علامت ہے۔
(۵) ایسا ہی اگر وہ چھوٹی نہر گھروں کے درمیان جاری ہو تو یہ اچھی زندگی پر دلالت ہے، جبکہ اس کا پانی میٹھا اور صاف ستھرا ہو۔
(۶) کہا گیا خواب میں جاری پانی کا مالک ہونا با دشاہت اور نفع حاصل کرنے کی علامت ہے۔
(۷) جس نے دیکھا گویا کہ نہر گندگی سے بھری ہوئی ہے اور اس نے اسے دھویا اور اس کے گند کو زائل کیا تو وہ پچھنے لگوائے گا اور اپنی طبیعت کے بوجھ کو کرے گا۔
(۸) جس نے دیکھا کہ پانی اس کے پاؤں میں سے نکل رہا ہے تو اُسے استسقاء کی بیماری لاحق ہو گی۔
(۹) جس نے دیکھا کہ چھوٹی نہر سے پانی شہر کے باہر سے شہر کے اندر کی طرف چھوٹی نالیوں یا گڑھوں کے ذریعے آ رہا ہے اور پانی صاف اور میٹھا ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں اور اس کا پانی پی رہے ہیں اور اس سے اپنے برتن دھو رہے ہیں تو اگر وہ کسی وباء میں مبتلا ہوں گے تو وہ وباء دور ہو گی اور اللہ تعالی ان کو زندگی بخشیں گے اور اگر وہ سختی میں مبتلا ہوں تو اللہ تعالی ان کے حالات میں آسانی فرمائیں گے یا ہمیشہ کی بارش کے ساتھ یا کھانے پینے کی اشیاء میں فراوانی کے ساتھ۔
(۱۰) اگر ان میں سے کوئی چیز نہ ہو تو ان کو مال میں خوشحالی ملے گی سامان خریدنے کی وجہ سے یا اس مال میں جو ان کے نزدیک کھوٹا ہو چکا ہے۔
(ا۱) اگر اس کا پانی گدلا یا نمکین ہو یا نہر سے نکل کر لوگوں کو نقصان پہنچا رہا ہو تو یہ کوئی برائی ہے جو ان لوگوں پر آئے گی اور ان میں پھیلے گی یا تو کوئی عام بیماری ہو گی جیسے کہ سردیوں میں زکام وغیرہ اور گرمیوں میں بخار وغیرہ یا مسافروں کے ذریعہ کوئی بری خبر ملے گی یا حرام طریقوں سے مالداری ملے گی یا برے طریقے سے مال ملے گا ۔
(۱۲) خواب دیکھا نہر اس کے گھر یا دکان کی طرف بہہ رہی ہے تو جتنا اس کا پانی صاف اور اچھا ہو گا اتنا ہی اُسے فائدہ حاصل ہو گا۔
(۱۳) جس نے دیکھا کہ وہ اس کے باغ یا گودام وغیرہ کی طرف جاری ہے تو اگر وہ کنوارا ہے تو شادی کرے گا یا کوئی باندی خرید لے گا اس سے نکاح کرے گا اگر اس کی بیوی یا باندی موجود ہو تو وہ اس سے وطی کرے گا۔
(۱۴) اگر عورت یا باندی نے اس زمین یا باغ سے پانی پیا تھا یا وہاں کچھ پودے اُگے تو اس وطی سے ان کو حمل ٹھرے گا اور نہر جس میں خون جاری ہو اور گھر کی طرف آ رہی ہو تو اس سے مراد اس عورت کی خرابی ہے جو اس گھر میں ہو گی۔
(۱۵) اگر اس نے دیکھا گویا کہ نہر اپنے راستے سے باہر نکلی اور لوگوں کو اس سے نقصان ہوا تو یہ کوئی بری خبر ہو گی جو آئے گی اور لوگوں میں پھیل جائے گی اور بعض دفعہ ساقیہ سے مراد کوئی عورت ہو سکتی ہے۔
(۱۶) جس نے دیکھا کہ اس نے چھوٹی نہر کے راستے کو کاٹا تو اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان قطع تعلق ہو گا۔
(۱۷) کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ وہ کسی چھوٹی نہر کے پیچھے ہے تو وہ مرے گا اور اس کی بیوی اس کی جانشین ہو گی۔
(۱۸) جس نے دیکھا کہ وہ نہر سے پانی پی رہا ہے تو اُسے بھلائی اور اچھی زندگی ملے گی۔
(۱۹) اگر اس نے دیکھا کہ نہر اس کے باغ یا اس کے گودام وغیرہ کی طرف بہہ رہی ہے اور اس کا پانی خون کا ہے تو اس کے گھر والے اس کا کسی اور سے نکاح کریں گے۔
(۲۰) جس نے دیکھا کہ وہ چھوٹی نہر سے میٹھا پانی پی رہا ہے تو اُسے لذت اور لمبی زندگی نصیب ہو گی۔
(۲۱) اگر وہ پانی گدلا ہو یا کڑوا ہو تو اس کی زندگی غم، خوف اور سختی میں گذرے گی اور کہا گیا کہ یہ علامت بیماری کی بھی ہے جس قدر اس نے پانی پیا اور نہریں دلالت کرتی ہیں ایسے غلاموں پر جو اس کے تابع ہوں گے اور بعض دفعہ نہریں دلالت کرتی ہیں جسم کی رگوں پر کہ جس کے سیراب ہونے سے جسم پرورش پاتا ہے۔