خواب میں چکی اور فلور مل دیکھنا

Khwab me chakki floor mill dekhna

(۱) گندم پیسنے کی چکی کی دلالت مرکزِ علم جہاں حق و باطل کے درمیان فرق کا درس دیا جاتا ہو یا دارِ حاکم جہاں لوگوں کی آمدو رفت ہو اور اشیاء کے کیل ووزن ہو اور عدل و انصاف پر ہوتی ہے اور رزق ومنافع پر اس کی دلالت ہوتی ہے اور اس کی تعبیر میاں بیوی بھی ہیں اور چکی سے گرتا ہوا آٹا میاں بیوی پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) چکی کو انسان پستی ہوئی دیکھنا لوگوں کے مر جانے اور فتنے پھیلنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت راحت پر بھی ہوتی ہے، غیر ماکولات کو پیسنے والی چکی قحط اور مہنگائی کی علامت ہے اور آٹا کا زیادہ ہونا ارزانی کی علامت ہے سبزیوں کو پیسنے والی چکی غم وتکالیف کے دور ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top