Khwab me bechne sell krne ki tabeer
(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں کوئی چیز فروخت کر رہا ہے۔ اور فروخت کرنے کی آواز لگا رہا ہے اگر اس چیز کی خریدار عورت ہے تو یہ عزت ملنے کی دلیل ہے اگر مرد خریدار ہے تو غم پہنچنے کی طرف اشارہ ہے اور قیمت زیادہ لگا نا عزت کی علامت ہے۔
(۲) کوئی غلام یا فقیر یا قیدی اور ایسا شخص جو اپنی حالت کی تبدیلی چاہتا ہے خواب میں خود کو فروخت ہوتے ہوئے دیکھے تو یہ خیر کی دلیل ہے۔
(۳) اور اگر یہی خواب مالدار اصحابِ حکومت یا مریض وغیرہ دیکھے تو یہ خواب ان کے لیے شر کی دلیل ہے۔
(۴) مبیع کے مختلف ہونے کے اعتبار سے مبیع کی تعبیر بھی مختلف ہوتی ہے چنانچہ جو چیز بائع کے لیے اچھی نہیں ہے وہ مشتری کے لیے خیر کی علامت ہے اور جو بائع کے لیے بہتر ہے وہ مشتری کے لیے دلیلِ شر ہے۔
(۵) بعض علمائے تعبیر کا کہنا ہے کہ خواب میں بیع کرنا زوالِ ملک کی دلیل ہے تو بائع مشتری ہے اور مشتری کی تعبیر بائع ہے۔
(۶) کسی نے خواب میں ایسی چیز فروخت کی جو دنیا پر دلالت کرتی ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب دنیا پر آخرت کو ترجیح دے گا اور ایسی چیز بیع کرنا جو آخرت پر دلالت کرنے والی چیز ہے تو تعبیر ہے کہ دنیا کو آخرت پر ترجیح دے گااور کبھی یہ خواب اس کی حالت کی تبدیلی کی علامت ہوتا ہے۔
(۷) آزاد آدمی کا فروخت ہو نا حکومت اور حسنِ عاقبت کی نشانی ہے دلیل اس کی یوسف علیہ السلام کا واقعہ ہے اور کبھی یہی خواب دنیاوی کمزوری وذلتِ انجام کی طرف مشیر ہوتا ہے۔
(۸) کسی شی کو فروخت کرنا اس سے فراغت اور اعراض کی علامت ہے اور کبھی اس کی رغبت کی دلیل ہے۔
(۹) کوئی مجاہد خواب میں خود کو حقیر چیز فروخت کرتے ہوئے اور شئی نفیس خریدتے ہوئے دیکھے تو یہ اس کی شہادت کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ قیمتی چیز فروخت کی اور حقیر چیز خرید لی تو یہ اس کی برے انجام کی دلیل ہے (العیاذ باللہ)۔
(۱۱) کبھی یہی خواب آخرت پر دنیا کوترجیح دینے کی بھی علامت ہے، اور کبھی اس کی تعبیر آزاد عورت پر باندی کو اور نیکی پر گناہ کو ترجیح دینے سے کی جاتی ہے۔