Khwab me papotay dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں پپوٹوں کو صحیح سالم اور تکالیف سے محفوظ دیکھنا سب کے لیے اچھا ہے خصوصاً عورتوں کے لیے بہت ہی بہتر ہے۔
(۲) پپوٹوں کا کم گوشت ہونا یا اس میں پھوڑا وغیرہ نکلا ہوا دیکھنا غم وحزن پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) کبھی پپوٹوں کی دلالت اس چیز یا فرد پر ہوتی ہے جس کے ذریعے انسان اپنے آپ کو بچاتا ہے یا جس کو تکلیف وغیرہ کے لیے حاجب بناتا ہے مثلاً استاد وغیرہ۔
(۴) اور پپوٹوں کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے
( یعنی پپوٹوں میں اچھائی یا برائی ان میں اچھائی یا برائی سمجھی جائے گی)، بھائی، بہنیں ازواج، اولا، د دروازہ کے کواڑ، صندوق، خزانہ، حجاب، خراس، غلمان، راز دان، ایسے لوگ جن کے پاس امانتیں رکھی جاتی ہیں اور غضب وغیرہ۔
(۵) کسی نے خواب میں کسی بڑے آدمی کو دیکھا کہ اس کے پپوٹے اس کے چہرے میں عجیب حرکت کر رہے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحبِ خواب پر غصہ کرے گا اور ایسی خبر پر مطلع ہونے کی علامت ہے جو اس کی قدر ومنزلت کی کمی کا باعث بنے گی۔
(۶) کبھی اس کی دلالت میاں بیوی پر بھی ہوتی ہے، او پر والے پپوٹے کی دلالت شوہر اور نیچے والے کی بیوی پر ہوتی ہے۔
(۷) دونوں پپوٹوں کے درمیان سے کچھ خارج ہونا اولاد پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) پپوٹوں کے بال اپنی حالت کے اعتبار سے ضرر رساں چیز کے دور ہونے کی علامت سمجھے جاتے ہیں، پپوٹوں کی خوبصورتی اور چند یا پن سے محفوظ ہونا اس شخص کے حسنِ حال پر دلالت کرتا ہے جس پر پپوٹے دلالت کرتے ہیں۔
(۹) پیوٹوں میں کمزوری عزت میں کمی اور جہالت کی دلیل ہے۔
(۱۰) پپوٹوں کو بادل کے ساتھ اور آنسوؤں کو بارش سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے۔
(۱۱) بسا اوقات پیوٹوں میں بیماری دیکھنا خواب دیکھنے والے کا کسی کے عشق میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۲) کبھی آنکھ کی دلالت آنکھ کی بیماری میں مبتلا ہونے پر ہوتی ہے بسا اوقات پیوٹوں کی تعبیر مال کی زکوۃ اور اس کی حفاظت سے کی جاتی ہے۔