خواب میں اندھیرا دیکھنا

Khwab me andhera dekhna

(۱) خواب میں اندھیرا ہونے کی دلالت بیدرای میں گمراہی اور حیرانگی پر ہوتی ہے۔

(۲) خواب میں کسی کافر کا اندھیرے سے روشنی کی طرف آنا اس کے مسلمان ہونے کی علامت ہے اور گناہگار کے لئے یہ گنا ہوں سے تو بہ کرنے کی دلیل ہے اور قیدی کے لئے یہ خواب دلیلِ خلاصی ہے۔

(۳) ظلمت کی دلالت ظلم پر بھی ہوتی ہے چنانچہ خواب میں اندھیرے میں داخل ہونا ظالم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) کبھی اندھیرا دیکھنا ظلمتِ قلب وبصر پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) کبھی تستر چاہنے والے کے تستر اور انفرادیت کی علامت ہوتی ہے۔

(۲) کبھی خواب میں ظلمت دیکھنا مزاج پر سوداء کے غلبے کی بھی علامت ہوتا ہے۔

(۷) سانولے اور کالے رنگ کے لوگوں کو ان کے علاوہ لوگوں پر ترجیح دینے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۸) کبھی ظلمت وسودان کی دلالت صفرا پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top