Khwab me Ali rz dekhna
خواب میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو خواب میں دیکھنا دشمنوں کی دلیل ہے۔
(۱) اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کسی جگہ لوگوں کو سجدہ کرتے دیکھے یا کندھوں پر اٹھاتا دیکھے تو رفض یا اور کسی فتنہ پر اجتماع کی دلیل ہے۔
(۲) اگر عالم حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھے تو علم کے ذریعے مناظرین پر غلبہ پانے کی دلیل ہے، کبھی آپ کو دیکھنے والے کی قید یا مصیبت کے سبب ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کا بھی خطرہ ہوتا ہے، اکثر اوقات خلفاء راشدین کی زیارت کرنے والے کو جامِ شہادت حاصل ہوتا ہے، اگر صاحبِ خواب بادشاہ ہے تو کسی قلعہ کے فتح اور پھر ذکرِ جمیل کی دلیل ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زیارت اولاد، پوتوں اور شریف نسل کی دلیل بھی ہوتی ہے،آپ رضی اللہ عنہ کی زیارت ذمیوں خاص کر یہودیوں کو ختم کرنے، خلافت، امانت، کرامتوں کے اظہار کی بشارت ہے، جس شخص کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زیارت نصیب ہوئی اسے علم، رزق، سخاوت، شجاعت اور زہد کی دولت حاصل ہو گی۔
(۳) حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو زندہ دیکھنا نیکی، حکمت، اللہ کے دین کو قائم کرنے، تقوی اور اتباعِ سنت کی دلیل ہے، آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو ہتھیار پہنے دیکھنا بادشاہ کے ذریعے رفعت ومنفعت پانے کی دلیل ہے۔
(۴) حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو بوڑھا دیکھنا بادشاہت کے امور میں قوی ہونے کی دلیل ہے۔
(۵) اگر کوئی فقیہ حضرت علی کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھے تو دلیل ہے وہ فقہ میں کمزور ہے۔
(۶) حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کومسلمانوں کے شہر میں لڑائی کی حالت میں دیکھنا لوگوں میں تلوار وزبان کے فتنے کا اشارہ ہے۔
(۷) اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کسی ایسی جگہ دیکھے جہاں بڑے رہتے ہوں تو ان تمام کے ہلاک ہونے کا اشارہ ہے۔
(۸) جو شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دونوں ہاتھوں کو خضاب سے رنگے ہوئے دیکھے تو اس کی اولاد اس کے مقابلے میں دوسروں کی مدد کرے گی۔
(۹) حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جسم میں زخم دیکھنا صاحبِ خواب پر طعن اور اپنی ولایت سے نکلنا ہے۔
(۱۰) اگر دیکھے آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے نیام سے تلوار نکالی ہے تو صاحبِ خواب اپنی اولاد کو طلبِ ولایت کا حکم دے گا۔
(۱۱) اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو لڑتے ہوئے دیکھے تو صاحبِ خواب کی اولاد کی امداد ہو گی، کبھی آپ رضی اللہ عنہ کو کسی جگہ دیکھنا اس جگہ فتنہ واقع ہونے کا اشارہ ہے۔