khwab me namaz ka salaam pherna
(۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ اس نے سلام پھیرا اور مکمل نماز سے نکل گیا تو وہ ہر غم سے نکل جائے گا اور اس کا کام محبت کی طرف لوٹ آئے گا۔
(۲) اور اگر اس نے دائیں طرف سلام پھیرا تو وہ اس کے بعض کام کی اصلاح کی علامت ہے۔
(۳) اور اگر اس نے بائیں طرف سلام پھیرا اور دائیں طرف سلام نہ پھیرا تو اس پر بعض امور مضطرب ہوں گے یعنی اس کے لیے پریشانی پیدا کریں گے۔
(۴) اور نماز کے بعد سلام پھیرنا یہ دلالت کرتا ہے حدیث کے مطابق چلنے اور سنتوں کے اتباعِ عمل سے فارغ ہونے، معزول ہونے، والی بننے، سفر اور رزق پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) اور اگر اس نے بائیں طرف پہلے پھیرا دائیں طرف بعد میں سلام پھیرا تو یہ دلالت کرتا ہے شر کے نقش قدم پر چلنے پر اور بدعتوں کی اتباع پر۔
(۶) اور اگر وہ نماز سے اٹھ کر کھڑا ہو گیا اور اس نے سلام نہ پھیرا تو وہ فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور اسے رأس المال کی کوئی فکر نہیں ہے۔