خواب میں رقم یا روپیہ پیسہ دیکھنے کی تعبیر

khwab me paisa money dekhna

(۱) خواب میں پیسہ ریاء اور جھگڑے کے ساتھ ہونے والے کلام پر دال ہوتا ہے۔

(۲) خواب میں کسی کا خود کو درہم نگلتے ہوئے اور پیسہ نکالتے ہوئے دیکھنا اس کے زندیق ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) خواب میں پیسے ردی، شور اور شر والے کلام پر دلالت کرتے ہیں۔

(۴) اگر فلوس فاقہ کی حالت میں دیکھے تو یہ ضرورت کے پوری ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) خواب میں کسی نے ایسا پیسہ دیکھا جس پر اللہ کا نام لکھا ہوا تھا تو اس میں دلالت ہے کہ گیت اور قرآن کے بدلے شعر کے استعمال کرنے کی اس کے لئے رخصت ہو گی۔

(۶) خواب میں کسی نے منہ سے دینار نگل کر دبر سے پیسہ نکالا تو اس میں اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرنے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ دینار سے دین کی طرف اور پیسہ سے ملاوٹ اور کفر کی طرف اشارہ ہے۔

(۷) خواب میں پیسوں کا حاصل ہونا مشقت اور اکتاہٹ پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) خواب میں پیسے پریشانی، تنگی اور ایسی بات پر جس کی وجہ سے غم کا سامنا ہو دلالت کرتے ہیں۔

خواب میں منی چینجر دیکھنا

khwab me money changer dekhna

خواب میں صراف جبکہ اچھی حالت میں ہو تو اس میں دلالت ہے کہ مال کمائے گا اور اگر صراف بری حالت میں ہو تو مال کی کمی کی طرف اشارہ ہے، اگر خواب میں کسی کو ”اے فلاس“ کے ساتھ پکارا گیا تو اچھی حالت میں ہونے کی صورت میں پیسے حاصل ہونے پر دلالت ہے، اچھی حالت نہ ہونے کی صورت میں مال کی کمی کی طرف یا فحش گوئی کرنے والی زبان کی طرف یا مردانگی میں کمی پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ فلس خرید وفروخت کئے جانے والی چیزوں میں سب سے گھٹیا چیز ہے۔

خواب میں رقم شمار کرنے والے کو دیکھنے کی تعبیر

(۱) خواب میں اس کا دیکھنا تیلی اور تصویر کھینچنے والے پر دلالت کرتا ہے یا تصویریں چھاپنے والے پر ۔

(۲) جو خواب میں رقام بن گیا تو دلیل ہے وہ کا تب ہو گا یا جوئے میں کامیاب ہو گا۔

(۳) رقم شمار کرنے والی عورت اپنے منہ، تا لو، ٹھوڑی کے ساتھ کھیلنے والی عورت پر دلالت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top