خواب میں نکسیر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me nakseer nosebleed dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں ناک سے خون نکلنے کی تعبیر حرام مال ہے جو نکسیر کے مریض کو ملے گا اگر وہ بہت زیادہ بہنے والی ہو اور پتلی ہو۔

(۲) اور اگر گاڑھی ہو تو یہ ناتمام بچہ ہے کیونکہ بچہ نطفہ کے بعد جما ہوا خون بنتا ہے۔

(۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ناک سے نکسیر پھوٹی ہے اور اس کا خیال یہ تھا کہ نکسیر اس کو فائدہ دے گی تو دلیل ہے وہ اپنے سردار سے بھلائی پائے گا جس سے وہ مالدار ہو جائے گا اور بچ جائے گا۔

(۴) اور اگر اس کا یہ خیال ہو کہ یہ اس کو نقصان دیتا ہے تو وہ اپنے سردار سے بھلائی تو پائے گا لیکن یہ اس کے لیے وبال ہوگی اور بعد میں اس کو نقصان پہنچے گا۔

(۵) اور اگر وہ خود ہی رئیس ہو تو علامت ہے کہ وہ جسم میں اچھائی دیکھے گا جتنا اس نے کم زیادہ یا طاقتور کمزور خون دیکھا۔

(۶) اگر ایک یا دو قطرے نکسیر کے نکلے تو یہ فائدہ کی چیز ہے۔

(۷) اور اگر ایک یا دو رطل نکلے اور اس کے ذہن میں یہ ہو کہ یہ اس کے بدن کے لیے فائدہ مند ہے تو بدن کا اچھا ہونا دین کا اچھا ہونا ہے تو وہ گناہوں سے صحیح ہو گا۔

(۸) اور اگر اس کا خیال یہ ہوا کہ یہ اس کے بدن کے لیے نقصان دہ ہے تو جسم کا نقصان دین اور کمائی میں نقصان ہے۔

(۹) اگر خون نکلنے سے اس کی طاقت جاتی رہے تو وہ فقیر ہو جائے گا کیونکہ کمزوری فقر ہے۔

(۱۰) اور اگر خون نکلنے سے طاقتور ہوا تو دلیل ہے وہ مستغنی ہو گا  کیونکہ قوت آدمی کی مالداری ہے۔

(۱۱) اگر خون سے کپڑے رنگ گئے تو وہ ناپسندیدہ مال حاصل کرے گا اور اگر خون آلود نہ ہوں تو دیکھنے والے سے گناہ نکل جائے گا یا وہ گناہ سے نکل جائے گا۔

(۱۲) اور اگر دیکھا کہ نکسیر کے قطرے راستہ میں گر رہے ہیں تو زکوۃ ادا کرے گا اور وسطِ راہ میں تقسیم کرے گا۔

(۱۳) اور اگر دیکھا کہ اس کی نکسیر پھوٹی ہے تو اشارہ ہے وہ گناہوں سے نکل آئے گا۔

(۱۴) اور اگر یہ خواب ظالم بادشاہ دیکھے تو وہ بھی اس گناہ سے نکل آئے گا اور بعض نے کہا کہ جس نے اپنی نکسیر پھوٹتی ہوئی دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ چھپا ہوا خزانہ اور مال پائے گا۔

(۱۵) بعض نے کہا کہ نکسیر وہ مال ہے جو تجھے اپنے رئیس یا سردار سے ملے گا۔

(۱۶) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نکسیر غم اور بدقسمتی کی نشانی ہے۔

(۱۷) اور اگر دیکھنے والا اس میں خوشبو بھی پائے تو یہ حکمرانی، پوشاک اور شہرت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۸) اور بعض نے کہا کہ نکسیر خزانہ پانا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top