Khwab me lota ewer dekhne ki tabeer
(1) گناہ گار شخص کا خواب میں لوٹا دیکھنا گناہوں سے توبہ کی علامت ہے ۔
(۲) حاملہ عورت کا لوٹا دیکھنا بیٹے کی پیدائش کی دلیل ہے ۔
(۳) اور لوٹا دیکھنے کی تعبیر رازوں پر نگاہ رکھنے والے بیٹے سے کی جاتی ہے ۔
(۴) خواب میں بہت سے لوٹے جمع کرنا ایسے اعمال صالحہ کی دلیل ہے جو جنت میں داخلے کا سبب بنیں۔
(۵) لوٹے (اِبریق) کی تعبیر تلوار سے بھی کی جاتی ہے اس لیے کہ تلوار کے ناموں میں اِبریق کا لفظ بھی ہے۔
(۶) خواب میں اس کی قیمت کا زیادہ ہونا ان لوگوں کے قدر ومنزلت کی بلندی کی نشانی ہے جن پر یہ دلالت کرتا ہے۔
(۷) لوٹا کھیل کود ہنسنے اور قہقہے مارنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور اسی کے مشابہ گھر میں استعمال ہونے والے دوسرے برتنوں کی بھی یہی تعبیر ہے۔