خواب میں حجرِ  اسود دیکھنے کی تعبیر

khwab me hajar aswad dekhne ki tabeer

(۱) اس کا دیدار حج نصیب ہونے کی علامت ہے۔

(۲) خواب میں حجرِ اسود کو توڑنا لوگوں کو اپنی رائے پر جمع کرنے کا ارادہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) خواب دیکھا کہ لوگ حجرِ اسود کو گم کر کے اس کی تلاش میں لگے ہیں، پھر دیکھا کہ وہ اپنی جگہ میں رکھا مل گیا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب دوسروں کو گمراہ سمجھ رہا ہے اور خود ہدایت پر ہے، کبھی یہ خواب ایسے علم پر بھی دلالت کرتا ہے جس میں صاحبِ خواب منفرد ہے اور اسے دوسرے طلب کرنے والوں سے چھپا رہا ہے۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ اس نے حجرِ اسود کو ہاتھ لگایا تو دلیل ہے وہ کسی حجازی امام کی تابعداری کرے گا۔

(۵) دیکھا کہ اس نے صرف اپنے لیے حجر اسود اکھاڑ دیا ہے تو دلیل ہے کہ مسلمانوں میں صرف وہ ہی اکیلا کسی بدعت میں مبتلا ہوگا۔

(۶) خواب میں حجرِ اسود کو اپنی جگہ سے نکلتے ہوئے دیکھنا دوسروں کو گمراہ کرنے کی دلیل ہے۔

(۷) خواب میں حجرِ اسود سے مصافحہ کرنا حج کرنے کی طرف اشارہ ہے اور استلامِ حجرِ اسود کی تعبیر باب الالف میں دیکھیے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top