خواب میں اِزار بند یعنی ناڑا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me nara dekhne ki tabeer

ازار(شلوار، پائجامہ)  عورت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱) عورت کے لئے ازار بند بھائی، سسر ،چچا وغیرہ کی علامت ہے۔

(۲) حاملہ عورت کے لئے بیٹی کی پیدائش کی طرف اشارہ ہے۔

(۳) کسی کی عورت حاملہ نہ ہو اور وہ خواب میں ازار بند دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی اس پر حرام ہو گی اور اگر حاملہ ہے تو بچہ جنے گی۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنا ازار بند اپنے سر کے نیچے رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو قبول نہیں کرتا یعنی اس کا انکار کرتا ہے۔

(۵) کسی نے دیکھا اس کا ازار بند ٹوٹ گیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط زندگی گزارے گا۔ یا اس کے نکاح سے جدا ہو گا۔

(۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا ازار بند سانپ بن گیا تو دلیل ہے کہ اس کا سسر اس کے ساتھ دشمنی کا معاملہ کرے گا۔

(۷) کسی نے دیکھا کہ اس کا ازار بند خون سے بنا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ اپنی بیوی کی وجہ سے کسی کو قتل کرے گا یا اپنی بیوی کے قتل میں کسی کا معاون ہوگا۔

(۸) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنی شلوار میں ازار بند ڈال رہا ہے تو اشارہ ہے اس کے ہاں بیٹی ہوگی۔

(۹) کسی نے دیکھا کہ وہ ازار بند بُن رہا ہے تو دلیل ہے وہ کسی کو قتل کرے گا یا کسی عورت کے خون میں معاون ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top