Khwab mein gurdah kidney dekhna
خواب میں گردہ دیکھنے کی دلالت معین ومددگار پر ہوتی ہے۔ (۱) ایک گردہ کا گم ہونا معین کے گم ہونے کی علامت ہے۔
(۲) دونوں گردوں کا فیل ہونا قساوتِ قلبی کی علامت ہے۔
(۳) دونوں گردوں کی دلالت مقامِ غنی و مقامِ صواب اور مقامِ بیان وخطاء پر ہوتی ہے۔
(۴) خواب دیکھا کہ اس کے دونوں گردوں پر چربی ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب مالدار خوب بولنے والا اور درست رائے رکھنے والا مکار شخص ہے۔
(۵) دونوں گردوں کا کمزور ہونا اس کے فقیر ہونے اور صائب الرائے نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(6) گردے کی دلالت بھائیوں، تمام رشتہ داروں اور اولاد پر بھی ہوتی ہے اور اسی طرح اس کی دلالت انگلیوں پر اور انگلیوں کی دلالت گردوں پر ہوتی ہے، چنانچہ انگلیوں میں کچھ ہونا گردوں میں کچھ ہونے کی دلیل ہے۔