Khwab me tarbooz watermelon dekhne ki tabeer
تربوز صاحب غم مریض اور زیادہ تجسس کرنے والے شخص کی علامت ہے۔
(۱) کسی نے خواب میں تربوز دیکھا تو یہ ایسے غم کی نشانی جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہ آئے اور نہ ہی اس کے انجام کا علم ہو۔
(۲) خواب میں تربوز کھانا تجسس سے نکلنے کی دلیل ہے اس لیے اللہ تعالی کا فرمان ہے: فَابْعَثُوا اَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُم ہٰذه اِلى الْمَدِيْنَةِ فَلْيَنظُرُ اَيُّہَا اَرْكَىٰ طَعَامًا فَلْيَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِنْہُ * الکہف ”اور بھیجو اپنے میں سے ایک یہ روپیہ دے کر اپناس شہر کے پھر دیکھیں کون سا کھا نا ستھرا ہے یہاں رزق سے مراد تر بوزہے۔
حضرت ابنِ سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں کوئی شحص آسمان کی طرف اپنے ہاتھ پھیلائے تربوز پکڑ لے تو یہ علامت ہے کہ وہ ملک حاصل کرنے کا طالب ہے اور عنقریب اسے حاصل کر لے گا۔
(۳) پکا ہوا تربوز جسم کی صحت کی علامت ہے۔
(۴) خواب میں کسی کو تربوز ہندی عطا کیا گیا تو یہ علامت ہے کہ صاحبِ خواب لوگوں کی نظروں میں بھاری ہوگا یا لوگوں سے کوئی ثقیل کلام کرے گا۔
(۵) تربوز رکھنے کی جگہ صاحبِ غم آدمی پر دال ہے۔
(۶) تربوز کی تعبیر اس شحص کے لیے اچھی ہے جو کسی سے محبت کرتا ہے یا کسی سے رشتہ معرفت قائم کرنا چاہتا ہے۔ اور دوسرے اعمال کرنے کے لیے اچھا نہیں ہے۔
(۷) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے گھر میں تربوز پھینکا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اہل وعیال میں سے اتنے افراد مر جائیں گے جتنے تربوز پھینکے گئے۔
(۸) بعض دفعہ خواب میں تربوز دیکھنا مرض کی علامت ہوتی ہے اور کچا تربوز صحتِ جسم پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) زرد رنگ کے تربوز کی تعبیر عورت یا قابلِ تعریف مرد سے کی جاتی ہے۔
(۱۰) کبھی اس کی دلالت اس کے چھلکے کے نرم وسخت ہونے کے اعتبار سے خصالِ حمیدہ اور خصالِ رزیلہ والی عورت سے بھی کی جاتی ہے۔
(۱۱) سرخ رنگ کے تربوز مختلف زیورات کی علامت ہیں۔
(۱۲) خواب میں تربوز بیچنے والے کو دیکھنا مرض والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۳) تربوز فروش کی تعبیر کبھی ایلچی اور کبھی ایسے شخص سے کی جاتی ہے جس کے پاس شفا دینے والی دوائیں ہوں اور یہ وسیع رزق پر بھی دلالت کرتا ہے۔