Khwab me sui needle dekhne ki tabeer
(1) خواب میں سوئی دیکھنا غیر شادی شدہ کے لئے شادی اور فقیر کے لئے حال پوشیدہ رہنے کی دلالت کرتا ہے۔
(۲) خواب میں سوئی ملنا معاملے کی درستگی، بکھرے ہوئے معاملات کو سمیٹنے پر دلالت کرتا ہے ۔ کسی نے دیکھا کہ گویا وہ سوئی میں دھاگہ ڈال کر کچھ سی رہا ہے تو یہ مختلف امور کو سمیٹنے کی دلیل ہے ۔
(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سوئی جس سے وہ سی رہا ہے ٹوٹ گئی، یا دھاگہ نکل گیا، یا چھن گئی تو یہ اس کی حالت کی خرابی اور اس کے کام کے بگڑنے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں سوئی دیکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے کیونکہ سوئی میں دھاگہ ڈالا جاتا ہے۔
(۵) بڑے سُوے کی تعبیر بھی سوئی کی تعبیر کی طرح ہے، چنانچہ اگر کسی نے اپنے ہاتھ میں سُوا دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے ہاں بچی ہو گی اگر گھر میں کوئی حاملہ موجود ہو، ورنہ یہ سفر کی علامت ہے ۔
(۲) سوئی کی تعبیر محبت کرنے والے مرد وعورت ہوتے ہیں۔
(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ سوئی کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے راز کسی ایسے شخص کو بتائے گا جو اسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔
(۸) نے دیکھا کہ وہ کسی دوسرے انسان کے بدن میں سوئی چبھو رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا کسی قوی آدمی کو زبانی تکلیف پہنچائے گا ۔
(۹) سوئی دیکھنے کی تعبیر صحیح کام کر نے کے اسباب سے کی جاتی ہے ۔
(۱۰) اسی طرح دو تین یا چار سوئیوں کی تعبیر بھی یہی ہے، چنانچہ دھاگوں والی سوئیاں معاملے کے مجتمع ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔ اور کم سوئیوں کی تعبیر جن سے کام لیا جاتا ہو اور ان سے سیا جاتا ہو زیادہ سے زیادہ بہتر ہے۔
(11) خواب میں دوسروں کے کپڑوں کو سوئیوں سے سینا ان کے ساتھ خیر خواہی کرنے اور ان کے درمیان اصلاح کی کوشش کی دلیل ہے۔ اس لئے کہ نصیحت کرنے والے کا اطلاق درزی پر ہوتا ہے ۔
(۱۲) خواب میں سوئی سے اپنا کپڑا سینا فقیر کے لئے مالداری کی دلیل ہے اور منتشر جماعت والوں کے لئے ان کی جماعت کے مجتمع ہونے اور خراب حالت والے شخص کے لیے حالت کی درستگی کی علامت ہے ۔
(۱۳) خواب میں کپڑے درست سینا غیبت سے تو بہ کرنے اور گناہوں سے استغفار کرنے کی علامت ہے اور غلط سینا غلط کام کر کے عذر کرنے اور اس کے بعد تو بہ کرنے کی دلیل ہے۔