Khwab me shikast defeat dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں مؤحدین کو شکست کی حالت میں دیکھنا بیداری میں میدان جنگ میں ان کے ثابت قدمی اور کامیابی کی دلیل ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ﴿ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ ﴾(ترجمہ: مغلوب ہونے کے بعد دوبارہ غلبہ پائیں گے)۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے شکست کھائی مگر خوف زدہ نہیں تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے۔
(۳) خواب میں فوجیوں کا شکست کی حالت میں شہر میں داخل ہونا بیداری میں ان کے ساتھ مدد کے شامل حال ہونے کی بشارت ہے۔
(۴) باغی فوجوں کا شکست خوردہ حالت میں شہر کے اندر داخل ہونا ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب آنے کی علامت ہے۔
(۵) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ خوف زدہ ہوا اور شکست کھا گیا مگر دشمن کی اس تک رسائی نہیں ہوئی تو دشمن کی طرف سے اس کو سخت تکلیف پہنچے گی پھر اس سے نجات پائے گا اور کامیابی حاصل ہوگی ۔
(۶) خواب میں دشمن سے چھپ جانا بیداری میں اس پر کامیابی حاصل کرنے کی دلیل ہے ۔
(۷) دشمن کو اس کے بارے میں پتہ چلنا دشمن کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی علامت ہے۔
(۸) خواب میں دشمن کے خوف سے لرزنا اور اعضاء ڈھیلے ہو نا غم پہنچنے کی علامت ہے ۔
(۹) دشمنوں کو خواب میں شکست کی حالت میں دیکھنا بیداری میں بھی ان کی شکست ہونے کی دلیل ہے ۔
(۱۰) مؤمنین کا خواب میں شکست کھانا بیداری میں دشمنوں پر غلبہ پانے کی دلیل ہے۔
(۱۱) غدار فوجوں کو شکست ہو کر کسی شہر میں داخل ہونا کامیابی اور دشمنوں پر غلبے کی بشارت ہے۔
(۱۲) ظلم کرنے والی فوج کے لیے شکست کھا کر شہر میں داخل ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب آنے پر دلالت کرتا ہے۔