Khwab me sabzi green grocery dekhne ki tabeer
خواب میں مختلف سبزیاں دیکھنے کی تعبیر نیچے لکھی گئی ہے:
خواب میں میتھی دیکھنے کی تعبیر
khwab me maithi dekhne ki tabeer
خواب میں میتھی دیکھنے کی تعبیر مشقت اور تکلیف کے ساتھ تنگی کی دلیل ہے۔
خواب میں ریباس سبزی دیکھنے کی تعبیر
Khwab me rebaas sabzi dekhne ki tabeer
خواب میں یہ کسی قریبی یا دوست کی طرف سے فائدہ پہنچنے کی علامت ہے جبکہ یہ میٹھا ہو،اگر کھٹا ہوا تو یہ ندامت ہے۔
خواب میں سبزی فروش دیکھنا
khwab me sabzi farosh green grocer dekhna
(۱) خواب میں سبزی فروش امین آدمی پر دلالت کرتا ہے جو لوگوں کے رازوں کو جانتا ہے اور اس کے پاس خطرہ کے خوف سے لوگوں کے مال جمع ہوتے ہیں۔
(۲) خواب میں سبزی فروش کے پاس جراب یا اون یا بال کی بوری میں خشک میوے ہوں تو یہ آدمیوں کے مال یا راز کی طرف اشارہ ہے جن کا یہ محافظ ہے اس لئے کہ جراب بوری اور تھیلی کی تعبیر رازسے کی جاتی ہے۔
(۳) اگر تھیلی وغیرہ میں سے کوئی چیز خواب میں ظاہر ہوئی تو اس پر دلالت ہے کہ صاحبِ خواب راز کی حفاظت نہ کرے گا اور خائن ہو گا اور اس میں مکر بھی ہو گا۔
(۴) اگر خواب میں سبزی فروش سے پھل خریدا تو ودیعت والے مال میں سے نفع طلب کیا جائے گا۔
(۵) خواب میں سبزی فروش کا دیکھنا امور میں کامیابی اور وعدہ نبھانے، عجیب و غریب فنون، غموں، کینہ اور بیماری کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔