خواب میں سانچہ دیکھنے کی تعبیر

khwab me saancha dekhna

خواب میں سانچے میں ڈھالنے والے کو دیکھنے کی تعبیر

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے مال خرچ کرنے والے پر اور اس شخص پر جو راز کی حفاظت نہ کر سکے اور وعدہ پر قائم نہ رہے اور بعض دفعہ اس کا دیکھنا دلالت کرتا ہے پر کھنے والے پر جو اچھی چیز کو ردی میں سے پر کھے یا اس حاکم پر جو حق اور باطل میں فرق کرنے والا ہو اور اسباک دلالت کرتا ہے اس آدمی پر بھی جو اپنی کاریگری میں منہمک ہو اور خوابوں کی تعبیر کرنے والے پر اس لیے کہ وہ صحیح خوابوں کو پراگندہ خوابوں سے جدا کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے دھوبی پر جو کپڑوں کو صاف کرتا ہے اور سباک سے مراد وہ آدمی بھی ہوتا ہے جس کے بارے میں بری بات کہی جائے اور سباک سے مراد وہ آدمی بھی ہوتا ہے جو کوئی ولایت حاصل کرے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top