Khwab me pissai krne wala dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر اپنے نفس اور اپنی دنیا کو درست کرنے والے آدمی سے کی جاتی ہے اور اس کو آٹا پیسنے کے بقدر دنیا حاصل ہو گی۔
(۲) اگر کسی بوڑھے پسائی کرنے والا دیکھا تو یہ اس کی کوشش اور دوست ہے اور اس کو دنیا اس کی محبت اور بوڑھے کی قوت کے بقدر حاصل ہو گی۔
(۳) اگر دیکھے کہ پسائی کرنے والا جوان ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کو دشمن کی معاونت سے رزق حاصل ہو گا۔
(۴) اگر رائی پسائی کرنے والے نے خود اپنے آپ کو خواب میں آٹا پیستے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ اپنا خرچہ اپنی چکی سے حاصل کرے گا۔
(۵) اگر پسائی کرنے والے نے خواب میں دیکھا کہ وہ بقدرِ کفایت آٹا پیس رہا ہے تو یہ نشانی ہے کہ اس کو معاش بھی بقدرِ کفایت حاصل ہو گا۔
(۲) اگر آٹا ۲، ۳، ۴ یاکم وبیش آدمیوں کی کفایت کے بقدر پیسا ہے تو رزق بھی اسی قدر حاصل ہو گا اور اسی قدر گھر والوں پر خرچ کرے گا۔
(۷) اگر طحان جوان ہے تو دلیل ہے کہ اس کا رزق اس کے دشمن کی مدد سے حاصل ہو گا۔
(۸) اور اگر بوڑھا ہے تو اس کا رزق اس کی کوشش یا دوست کی معاونت سے حاصل ہو گا اور پسائی کرنے والا لوگوں کو معیشت پر ابھارتا ہے، پسائی کرنے والے کو خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے تکلیف، غم، سود، کام کے ذمے دار آدمی پر۔
(۹) زعفران پیسنے والے شخص کو دیکھنا رازوں کے طشت از بام ہونے اور امراض پر دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ پوشیدہ کاموں، علم حاصل کرنے، تکرارِ علم وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) اگر عورت نے دیکھا کہ وہ زعفران پیس رہی ہے تو دلیل ہے اپنی طرح کسی عورت سے مسابقت کرے گی۔
(۱۱) اناج اور دانوں کو پیسنے والے شخص کو خواب میں دیکھنا پریشانی کے خاتمہ اور طہارت پر دلالت کرتا ہے۔